خضدار،جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل عبد الغفور حیدری کے قافلے پر دھما کے کیخلاف جے یو آئی کااحتجاجی مظاہرہ

جمعہ 12 مئی 2017 23:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری کے جلسہ پر دھما کہ اور اس کے نتیجہ میں 26 کارکنوں کی شہادت سینکڑوں کارکنوں کے زخمی ہونے کے المناک واقعہ کے خلاف خضدار میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا خضدار کے مختلف علاقوں سے احتجاجی مظاہرہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کیا احتجاجی مظاہرہ سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس عمومی کے رکن میر یونس عزیز زہری جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عمومی کے ممبر مولانا محمد صدیق مینگل ، جمعیت علماء اسلام خضدار کے امیر مولانا محمود الحسن قمر ، جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفار شاہوانی ، مولانا عبد الستار محمد حسنی و دیگر نے کہا کہ مستونگ میں پیش آنے والے واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جہاں پر دہشت گرد کے وقعہ میں جمعیت علماء اسلام کے درجنوں کارکنان شہید ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری سمیت جمعیت علماء اسلام کے کارکنان زخمی ہوئے یہ واقعہ افسوس ناک ہونے کے ساتھ صو بائی حکومت کی ناکام کا ایک اور بین ثبوت ہے اس سے قبل بھی بلوچستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں سینکڑوں بے گناہ شہید ہوئے ایک جانب بلوچستان میں پے در پے بد امنی کے واقعات ہورہے ہیں دوسری جانب صوبائی حکومت دہشت گردی و دہشت گردوں کے خاتمہ کا آئے روز اعلان کرتی ہے جو انتہائی حیران ہے مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک امن پسند جماعت ہے جمعیت علماء اسلام نے مذہبی و وقومی انتہاء پسندی کی ہمیشہ سے مذمت کی ہے لیکن اس کے باوجود جمعیت علماء اسلام کے قائدین کو نشان بنانا انتہائی افسوس ناک ہے ہم سمجھتے ہیں اس طرح کے بزدلی کی واقعات میں وہ قوتیں ملوث ہیں جو اسلام کا راستہ روکنا چاہتے ہیں لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے حرکتوں سے جمعیت علماء اسلام کے راستے کو نہیں روکا جا سکتا ہے مقررین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور اپنے ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کرے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں