جے یوآئی ملک میں فلاحی نظام قائم کرنے کے لئے روز ِ اوّل سے جدوجہد کررہی ہے ،جمعیت علمائے اسلام

جمعہ 12 مئی 2017 18:53

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری جے یوآئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبداللہ جتک مولانا عنایت اللہ رودینی مولانا نظام الدین نیچاری جے ٹی آئی خضدار کے صدر حافظ جمیل احمد ابرار عبدالرزاق مگسی مولانا عبدالسلام و دیگر نے خضدار کی وادی مولہ میںجے ٹی آئی کے زیر اہتمام’’ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے یوآئی ملک میں فلاحی نظام قائم کرنے کے لئے روز ِ اوّل سے جدوجہد کررہی ہے ۔

ملک میں مساوات ، برداشت اور رواداری کو فروغ دینے کی پالیسی کو لیکر جمعیت علمائے اسلام آگے بڑھ رہی ہے ۔ملک سے کرپشن ، ناانصافی ،لاقانونیت اور عدم برداشت کے خاتمہ کے لئے ہماری جماعت نے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور اپنے اس جدوجہد کو آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیراہ ہو کر ملک میں ناانصافیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ، اسوہ حسنہ ہی تمام مشکلات و پریشانیوں کا حل مضمر ہے ۔

ملک میں1973کے آئین کی تشکیل اور سی پیک منصوبہ کی تجویز وخالق جماعت جے یوآئی ہی ہے ۔ جلسہ عام کے دوران مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہو کر میر نذیراحمد موسیانی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جے یوآئی میں شمولیت اختیار کرلی ۔تحصیل مولہ میں جے ٹی آئی کے زیر اہتمام جلسہ عام میں حافظ حمید اللہ مینگل ، بی این پی (عوامی) کے رہنماء ویونین کونسل چیئرمین عطاء اللہ موسیانی ، میر مختیار احمد ساسولی ، میر نصیراحمد جتک ، عبدالقادر موسیانی میر ریاض احمد قلندرانی ، میر غلام علی عمرانی ، محمد خان ساسولی حاجی محمدرمضان موسیانی و دیگر سیاسی رہنماء و قبائلی عمائدین سمیت عوام کی کثیرتعداد نے جلسہ عام میں شرکت کی ۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیززہری نے کہاکہ جمعیت نے ملک میں ہمیشہ آئین و قانون اور بڑے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے ۔ یہ کردار 1973کے آئین کی صورت میں ہو یا کہ سی پیک منصوبہ بنانے کے تجویز دینے کے عملی کردار میں ہو۔ ہمیشہ جے یوآئی کے قائدین کی سیاسی بصیر ت و کردار نمایاں رہاہے ۔

آج دیگر جماعتیں عوام کو مایوسی غربت اور پسماندگی کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیئے ہیں ۔ یہ علاقہ تحصیل مولہ آپ کے سامنے ہے آج سے کئی دھائی پہلے تحصیل مولہ کی جو حالت تھی آج بھی اس کی حالت وہی ہے اس میں کوئی بھی فرق نہیں آیا ہے لوگ آج بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں ۔ عوام کو اپنی حالت بدلنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ اہم فیصلہ کرنے کے پوزیشن میں آجائیں جے یوآئی کے پلیٹ فارم پر آکر اپنے علاقوں کی ترقی اور ان کے فلاح و بہبود کو ممکن بنائیں ۔

جمعیت علمائے اسلام نہ صرف صوبہ بلکہ پورے ملک میں ایک قوت بن کر ابھر رہی ہے اور آنے والے الیکشن میں جے یوآئی ایک مضبوط قوت بنے گی ۔آج جس طرح عوام میں ہماری جماعت کو پذیرائی مل رہی ہے اس سے یوں محسوس ہورہاہے کہ عوام اپنے لئے فلاح کا راستہ صرف اور صرف جے یوآئی میں ہی دیکھ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام جوق درجوق جے یوآئی میں شمولیت اختیار کررہی ہے ۔

جلسہ عام سے جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبداللہ جتک مولانا عنایت اللہ رودین جے ٹی آئی خضدار کے صدر حافظ جمیل احمد ابرابر نے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام شیخ الھند کی جماعت ہے جو برصغیر سے لیکر آج تک سیاست کے ذریعے دعوت و اسلام کی ذمہ داری لیکر عوام کی ذہن سازی اور ان کی رہنمائی کررہی ہے جے یوآئی نے حالیہ دنوں میں پشاورت میں جس بڑے پیمانے پر تین روز ہ اجتماع منعقد کرکے پوری دنیاء کو حیران کردیا اس کی نظیر ماضی کے ادوار میں نہیں ملتی ہے ۔آج جب بلوچستان میں آپ نظریں مرکوز کریں تووہاں کردار اور کمالات جے یوآئی کے قائدین میں نظر آتا ہے ۔ جے یوآئی پورے قریہ قریہ اور شہر شہر میں پایاجاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں