خضدار میں کار گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے

جمعرات 11 مئی 2017 23:49

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) خضدار میں کار گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے ۔ خضدار سے چالیس کلومیٹر دور وہیر کے مقام پر ایک کارگاڑی نے پشتون بولنے والے مقامی رہائشی دوا فراد عبدالقادر ولد صوبیدار اور صاحب خان ولد لعل محمد کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جنہیں بعد ازاں لیویز فورس نے مقامی ہسپتال پہنچایا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں