خضدار ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے ڈیمز کی تعمیر جاری ہے ،ان کی تکمیل سے ،واٹر لیول بلند ہو گا ،زراعت و کاشتکاری پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے

مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء سینیٹر نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی بات چیت

پیر 8 مئی 2017 22:25

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء سینیٹر نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے کے خطیر رقم سے ڈیمز کی تعمیر جاری ہے ان کی تکمیل سے نہ صرف واٹر لیول بلند ہو گا بلکہ زراعت و کاشتکاری پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے ،وہ پیر کو مختلف ڈیمز جن میں دشتک ڈیم ،کوہ سیاہ ڈیم اور سورو ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کا معائنہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ایکسین ایرگیشن فرید پندرانی نے سینیٹر نواب زادہ میر نعمت اللہ زہری کو زیر تعمیر ڈیموں کو متعلق بریفنگ دی اس موقع پر مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے واٹر لیول نیچے جانے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان بھی زرعی شعبہ کو ہوا ہے اس لئے ہماری حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ زراعت کے شعبے کو نقصان سے بچانے اور زمینداروں کو ریلف دینے اور اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں ڈیمز کی تعمیر شروع کی جائے جس سے نہ صرف واٹر لیول بلند ہو گا بلکہ ہماری زراعت بھی محفوظ ہو گی اور معیشت بھی مضبوط ہو گا اور آج ہم فخریہ کہہ سکتے ہیں کہ خصوصا بلوچستان اور عموماً قلات ڈویژن کے مختلف علاقوں میں خطیر رقم سے ڈیمز کی تعمیر آخری مرحلے میں ہیں سینیٹر نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی کام کرئینگے عوام کو خوشحالی دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور آج بلوچستان کو امن دیا ،تعلیمی ادارے دئیے ،ہسپتال دئیے ،مارکیٹ ٹو منڈی سڑکوں کی تعمیر کی اور ڈیمز بھی بنائے جا رہے ہیں زیر تعمیر ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل سے یہاں کے لوگوں کی معاشی صورتحال بہتر ہو گی خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں