مردم شماری قومی ضرورت اور قومی فریضہ ہے جو صا ف وشفاف انداز میں جاری ہے ، کمشنر قلات

اتوار 7 مئی 2017 20:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) صوبائی کمشنر شماریات پسند خان بلیدی کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ مردم شماری قومی ضرورت اور قومی فریضہ ہے ۔جو صا ف وشفاف انداز میں جاری ہے اور یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ تکمیل کی جانب بڑھ رہاہے ۔مردم شماری کے حوالے سے عوام میں بھی کافی دلچسپی اور جوش و جذبہ پایاجاتا ہے ۔

ہرجگہ شہری شمار کنندہ ٹیموں کے ساتھ اچھے برتائو اور ان سے تعاون کررہے ہیں ۔ایک باشعور قوم اور محبت وطن ہونے کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے کہ عوام از خود اس قومی فریضہ کا حصہ بن رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار میں باغبانہ ، کھنڈ، ودیگر مقامات کا دورہ کرکے مردم شماری کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وہاں عوام و شمار کنندہ گان سے مردم شماری کے حوالے سے استفسار کیئے اور سوالات پوچھے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن جمعہ داد خان مندوخیل چیف آفیسر عبدالقیوم عمرانی ودیگر بھی موجود تھے۔کمشنر بلوچستان شماریات پسند خان بلیدی نے کہاہے کہ خضدار سمیت پورے بلوچستان میں مردم شماری کا سلسلہ بہتر انداز میں جاری ہے خوشی کی بات یہ ہے کہ عوام شمار کنندہ ٹیموں کے ساتھ بھر پور انداز میں تعاون کررہے ہیں ۔ پہلے مرحلے کی طرح دوسرا مرحلہ بھی خوش اسلوبی کے ساتھ پورا ہوگا ۔

محکمہ شماریات نے مردم شماری کو کامیاب بنانے کے لئے کافی بہتر انتظامات کررکھا ہے تما م سرکلز میں ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہے جو مقررہ مدت میں مردم شماری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگی ۔ اگر اس حوالے سے کوئی گھر یا خاندان رہ جاتا ہے تو وہ کنٹرول روم سے رابطہ کرلیں مردم شماری کا عملہ متعلقہ علاقہ تک پہنچ جائیگا ۔ مردم شماری قومی فریضہ ہے ہم نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس ذمہ داری کو پوری کریں اور ہر صورت میں اپنا شمار کروائیں عوام کی جانب سے تعاون حوصلہ افزا ہے ۔

اس حوالے سے شمار کنندہ ٹیموں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر گھر جا کرمردم شماری میں سب کو شامل کرلیں ۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ مردم شماری کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔عوام اور عملہ کا تعاون بہتر انداز میں جاری ہے مردم شماری انشاء اللہ کامیابی کی صورت میں پائیہ تکمیل کوپہنچ جائیگی ۔عوام نے مردم شماری میں از خود حصہ لیکر اس قومی فریضہ کو جس پذیرائی کا موقع فراہم کردیا ہے وہ قابل تحسین ہے یقینالوگ محب وطن اور قومی جوش و جذبے سے سرشار ہیں وہ ہر قومی فریضہ کو نبہانے کیلئے اپنے آپ کو پیش کررہے ہیں یہی وہ خصوصیت ہوتی ہے جو کسی قوم کی کامیاب و کامرانی کو ظاہر کرتی ہے ۔

پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اب دوسرا مرحلہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ خضدار میں مردم شماری کے لئے خصوصی انتظامات کررکھے ہیں شروع دن سے لیکر آج تک بغیر کسی رکاوٹ کے ضلع بھر میں مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے عملہ گھر گھر جا کر خاندان و گھروں کاحساب لگار ہاہے ۔ میں از خود خضدار شہر و تحصیلوں کا دورہ کرکے مردم شماری کا جائزہ لے رہاہوں جہاں مردم شماری ایک نظم وضبط کے ساتھ جاری ہے اورتکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے ۔

انشاء اللہ یہ قومی فریضہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ صوبائی محکمہ شماریات کی جانب سے اچھے انتظامات اور پھر عوام کی جانب سے شمارکنندہ ٹیموں کے ساتھ تعاون اس ذمہ داری کو احسن اندا ز میں آگے بڑھارہے ہیں اور انشاء للہ یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے کنٹرول روم بھی بنا دیا ہے اور عوام الناس سے کہہ دیا ہے کہ اگر عملہ نہیں پہنچتا ہے تو آپ کنٹرول روم سے رابطہ کرلیں وہاں شمارکنندہ ٹیمیں پہنچ جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں