خضدار ،ٹیلر ماسٹر ایسوسی ایشن کے انتخاباوت تمام اراکین کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعہ 5 مئی 2017 23:09

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2017ء)خضدار ٹیلر ماسٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،ٹکری حبیب اللہ قمبرانی صدر اور حسین بخش سنجرانی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق ٹیلرماسٹر ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس سابق صدر علی محمد محمد حسنی منعقد ہوا جس میں تمام ایسو سی ایشن کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اجلاس میں اتفاق رائے سے کابینہ تشکیل دی گئی جس میں ٹکری حبیب اللہ قمبرانی صدر ،استاد محمد وارث مینگل نائب صدر،محمد خان ساسولی نائب صدر ،حسین بخش سنجرانی جنرل سیکرٹری ،خلیل احمد ملازئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،تاج محمد پریس سیکرٹری ،فیض محمد فنانس سیکرٹری ،عبداللہ گرگناڑی آفس سیکرٹری منتخب ہو گئے تقریب سے سابق صدر علی محمد محمد حسنی نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایسوسی ایشن کو ایک سیدھی پٹری پر لا کھڑا کر دیا امید ہے کہ اب منتخب عہدیداران ایسوسی ایشن کو تسلسل کے ساتھ آگے لے جائیں گے اور ٹیلر ماسٹروں کو درپیش مسائل کے حل میں پیش پیش ہونگے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں