ْخضدار،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی کال پر سیکرٹریٹ خضدار میںملازمین کااحتجاجی جلسہ

جمعرات 4 مئی 2017 21:48

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی کال پر سیکرٹریٹ خضدار میںملازمین کااحتجاجی جلسہ ۔جلسے سے ایپکا قلات ڈویژن صابر حسین قلندرانی،جنرل سیکرٹری منظور احمد نوشاد،ثناء اللہ جام،عبدالحمید کھیازئی ،نوراحمد میراجی،عبدالقادررند،نزیراحمد،نادر علی ،کریم زہری ،محمد مراد گزوزئی ودیگر نے خطاب کرتے کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل مطالبات کو فوری طور منظور کرے اور ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے لیکن افسوس کہ ․حکومت ایپکا ملازمین کو انکا جائز حقوق دینے میں سنجیدہ نہیں پرامن احتجاج کے ذریعے مطالبات کی منظوری چاہتے ہیںسخت احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر جمعرات کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اگر پرامن احتجاج پر مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تو 18 مئی کو اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ایپکا رہنمائوں نے کہا کہ خضدارکے ملازمین کے رہائش کے لئے کلرک اسکیم کے نام سے پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا لیکن لینڈ مافیا اس پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔لیکن ان کو آج کے جلسے کے توسط سے پیغام ہے کہ ایپکاکسی صورت بھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہونگے لینڈ مافیا سرگرم ہوگیا یاہے لینڈ مافیا کو اگر لگام نہ دی گئی تو ہم سخت سے سخت احتجاج کرنے حق رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کلریکل طبقہ موجودہ مہنگائی کے باعث شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد حکومتی دستیاب وسائل سے بھی محروم ہیں قلیل تنخواہ کے باعث خاندانی مسا ئل کا سامنا کرنا پڑتا ہے مقررین نے کہا کہ ایپکا تمام ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ فوت اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے پسماندگان کو قانون کے مطابق تقرری پر عمل در آمد کیا جائے ۔

اسامیوں کی بندر بانٹ کسی صورت قبول نہیں ۔جبکہ ملازمین کی مختلف کیڈرزکی اپ گریڈیشن کے لئے بھی جدوجہدتیز کرکے ان کے حقوق کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں