بلوچستان نیشنل پارٹی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل واجہ لعل جان بلوچ سمیت متعدد رہنمائوں کا پیر ا میڈیکس خضدار کے احتجاجی کیمپ کا دورہ

جمعرات 4 مئی 2017 21:48

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل واجہ لعل جان بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے ممبر سابق رکن قومی اسمبلی ، سینئر نائب صدر حیدر زمان بلوچ ، سابق سٹی صدر میر سفر خان مینگل ، میر صادق غلامانی ، حاجی مٹھا خان مینگل سوناخان مینگل ، عبد النبی غلامانی نے جمعرات کے روز پیر ا میڈیکس خضدار کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پیر امیڈکس کے احتجاج کے بھر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیر امیڈکس گذشتہ 20 دن سے اپنے بنیادی حقوق کے لئے احتجاج کررہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے متوسطہ طبقہ کے حقوق کے دعوے داروں نے جس طرح سے پیر ا میڈکس کے احتجاج کرنے والوں تشدد کیا خاص طور پر احتجاج کرنے والے خواتین تو بہیمانہ تشدد کا نشان بنایا اس سے ان کی جمہوریت پسند بلوچستان کے لوگوں کے دعوے داروں کا پول کھل گیا ہے بی این پی کے راہنمائوں نے کہا بی این پی پیرا میڈکس کی احتجاج اور ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا بھر پور حمایت کرتا ہے صوبائی حکومت پر واضح کرتا ہے کہ وہ اس طرح عمل کرنے سے گریز کرے جو ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو بی این پی کے راہنمائوں نے کہا کہ ہم نے ہمشہ محکوم طبقوں کی حمایت کی ہے آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن کے مطالبات کو منظور کرانے کے لئے بی این پی کے قائد سردار اخترجان مینگل تاریخی لانگ مارچ کیا اب بھی اعلان کرتے ہیں کہ بی این پی اقتدار میں آکر پیر امیڈکس کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل تمام مطالبات کو بلا تا خیر منظور کریگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں