عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بڑے پیمانے پررقم خرچ کررہے ہیں ،میئرخضدار

جمعرات 4 مئی 2017 16:18

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء) میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بڑے پیمانے پررقم خرچ کررہے ہیں شہر کی خوبصورتی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے شہرمیں اسکیمات بن رہی ہیں ۔حالیہ دنوں میں خضدار شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے جس بڑے پیمانے پر کام ہوا ہے اس کی نظیر ماضی کے ادوار میں بالکل نہیں ملتی ہے ۔

ان خیالات کااظہارا نہوںنے عوامی اسکیمات اور ٹرانسفارمر کے افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی خضدار کے صدر رئیس بشیراحمد مینگل دھنی بخش غلامانی ودیگر پارٹی کارکن موجود تھے ۔زندہ پیر میں میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد کی جانب سے ٹرانسفار مر نصب کرنے پر اہل محلہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ٹرانسفار مرنہ ہونے کی وجہ سے انہیں بے حد پریشانی کا سامنا تھا تاہم ہمارے اس مسئلے کو مدّنظر رکھتے ہوئے میئر نے حل کردیا ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

میئرخضدا ر میر عبدالرحیم کردنے کہاکہ ہم نے عوامی خدمت کی ذمہ داری لیکر روزِ اوّل سے ہی ان کی فلاح وبہبود کے لئے اپنے آپ کو مصروف رکھا اور ان کے مسائل کے حل و شہر کی خوبصورتی کے لئے مثالی کام کا آغاز کیا جو کہ آج عوام کے سامنے نظرآرہے ہیں ۔ کروڑ وں روپے کی لاگت سے شہر کی خوبصورتی کے لئے پہلی بار کام ہورہاہے جب کہ سیوریج سسٹم کی درستگی اور عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات ہمارے کردار کی گواہی دے رہے ہیں ۔

یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیں گے اب بھی خضدار میں کروڑوں روپے کی فنڈز سے کام کا آغاز ہونے والا ہے ۔زندہ پیر میں عوام کو بجلی کا مسئلہ کئی سال سے درپیش تھا ہم نے ان کے لئے ٹرانسفار مر مہیا کرکے ان کے مسئلے کو حل کردیا ہے اور یہ اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے ۔ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ ہم عوام میں سے ہیں اور عوام کے دکھ و درد کا ہمیں بے حد احساس ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہماراہر لمحہ اور وقت عوام کے مسائل کے حل کے لئے صرف ہوں جس کے لئے بغیر کوئی دقیقہ فروگزاشت کئے ہم عوام کے مسائل کے حل میں مگن رہتے ہیں اور انہیں حل کرکے ہی خوشی محسوس کرتے ہیں انشاء اللہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں