خضدار میں لیویز فورس کے جوانوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری

صوبے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے لیویز کے جوان ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں

بدھ 3 مئی 2017 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) خضدار میں لیویز فورس کے جوانوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے ، ریجنل ٹریننگ سینٹر خضدار میں صوبے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے لیویز کے جوان ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل نے ریجنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر لیویز فورس کے جوانوں سے ملاقاتیں کیں ، اس موقع پر آرٹی سی خضدار میں لیویز فورس کے جوانوں کے لئے ٹریننگ کے موقع پرفل پروف کے انتظامات کے گئے تھے ۔

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلو چ نے آرٹی سی خضدار کے دورے کے دوران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیویز فورس صوبے کی باصلاحیت فورس ہے جنہوںنے شہری اور دیہی علاقوں میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے جانفشانی سے کام کیا ہے ان کا یہ کردارقابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

لیویز فورس پر ہمیں فخر ہے، جونوجوان ٹریننگ حاصل کررہے ہیں وہ محنت کریں اور اور فورس کے اچھے سپاہی بنیں ان پر قوم کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جو نوجوان ٹریننگ حاصل کررہے ہیں انہیں ہر قسم کی سہولتیں فراہم کریں تاکہ ان میں امن و امان برقرار رکھنے اور قومی تنصیبات کے حفاظت کے حوالے سے وہ استعداد پید اہو اور ان پر پوری قوم فخر کرسکے ۔ اسسٹنٹ کمشنرخضدار جمعداد خان مندوخیل نے کہاہے کہ لیویز فورس نے جو کردار نبھایا ہے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں