حکومت کی جانب سے میرٹ کو بری طرح پامال کیا جارہا ہے، کرپشن و کمیشن خوری میں حکومت نے بلوچستان کی تاریخ کو مات دیدی،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس عمومی کے ممبر میر یونس عزیز زہری کا بیان

بدھ 26 اپریل 2017 23:48

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس عمومی کے ممبر میر یونس عزیز زہری نے کہا کہے صوبائی حکومت کی جانب سے میرٹ کو بری طرح پامال کیا جارہا ہے کرپشن و کمیشن خوری میں اس حکومت نے بلوچستان کی پوری تاریخ کو مات دیا ہے ضلع خضدار مین اس وقت کروڑوں روپیہ کے کھنے کو تر قیاتی کام جاری ہیں لیکن درحقیقت یہ سارے اسکیمات کاغزی ہیں یہ ا سکیمات مخصوص لوگوں کو نوازنے کے لئے ہیں جبکہ زمین پر اس قسم کا کوئی چیز نظر نہیں آرہا ہے جس سے علاقہ کے لوگوں کو کوئی فائدہ ملے دوسری جانب بلوچستان کے حقوق کے دعوے دار بلا تفریق عوام کی خدمت کرنے والی جماعتوں نے ملازمتوں کے حوالے سے یہاں کے لوگوں کو بری طرح مایوس بارہا اعلان ہو تا گیا کہ ہزاروں اسامیاں بے روزگار نوجوانوں کے لئے نکالے جارہے ہیں حقیقیت یہ ہے کہ ان ان ملازمتوں کو مستحق افراد کے بجائے سیاسی رشوت اور مستقبل میں لوگوں کی ہمدردی کے خریدنے کے لئے دیا جارہا ہے لیکن اب یہ حقیقت واضح ہوگئی کہ ان لوگوں کا بد نما چہرہ لوگوں کے سامنے آگیا انشاء اللہ مستقبل میں بلوچستان ان کے سیاسی موت و قبرستان بن جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں