خضدار میں طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آگئے ہیں ، میر محمد سلمان زہری

منگل 25 اپریل 2017 23:52

ْخضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء میر محمد سلمان زہری نے کہاہے کہ خضدار میں طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آگئے ہیں خضدار بلوچستان کا ڈویژن مرکز اور سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ ہے لیکن یہاں کے عوام کو کیسکو عذاب میں مبتلا کرتے ہوئے بجلی فراہم نہیں کررہی ہے اس شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے جہاں عوام بے حد مشکلات کا شکار ہے وہی کاروبار اور زراعت بھی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

معلوم نہیں ہے کہ کیسکو والے عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں خضدار کے علاوہ دیگر اضلاع کو برابری کی بنیاد پر بجلی فراہم کی جارہی ہے لیکن یہ ظلم صرف خضدار کے ساتھ ہورہاہے یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی کا ایک طویل تسلسل جاری ہے اور عوام کو بجلی کی سہولت سے مسلسل محروم رکھا جارہاہے ۔اس معاملے پر نیشنل پارٹی باریک بینی سے غور کررہی ہے کہ آخر خضدار کے عوام بجلی کی سہولت سے کیونکر محروم ہیں ۔ اس حوالے سے عوام کے حق میں بھر پور آواز بلند کی جائیگی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں