دوسرے مرحلے میں خضدار میں بھی خانہ و مردم شماری شروع ہوگئی

منگل 25 اپریل 2017 18:51

خضدار۔25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خضدار میں بھی خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ اور کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے سول کالونی خضدار میں گھروں کی مارکنگ کرکے قومی مہم خانہ شماری سے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خضدارکو1226 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے کل 756 افرادپرمشتمل عملہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ چار ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار جن میں لیویز ،پولیس ،ایف سی اور آرمی کے جوان تعینات کیئے گئے ہیںگزشتہ روز سے شروع ہونے والا خانہ و مردم شماری کا کام 25 مئی تک جاری رہے گا۔

مردم وخانہ شماری سے متعلق ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مردم و خانہ شماری کا کام آج سے شروع ہوچکا ہے، اس سلسلے میں ہماری ٹیمیں انتہائی متحرک اور چوکس ہیں جب کہ سیکوریٹی کے بھی انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شمار کنندہ عملے کے ساتھ لیویز ،پولیس ،ایف سی اور آرمی کے جوان فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ ہماری ترقی کا راز مردم شماری سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد خاندان اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ملکی قوانین کے مطابق وسائل بھی آبادی کی بنیاد پر تقسیم ہوتی ہیں اور ترقیاتی منصوبے بھی آبادی کے تناسب سے فراہم کی جاتی ہیں اپنی آنے والی نسلوں کی خوشحالی کے لیئے مردم و خانہ شماری میں بھر پور حصہ لینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں