مردم شماری ہماری ترقی کی راہ کا تعین کریگی اس کو کامیاب بنانے کیلئے تمام طبقات کو کردار ادا چاہیے،آغا شکیل احمددرانی

پیر 24 اپریل 2017 23:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدارآغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ مردم شماری ہماری ترقی کی راہ کا تعین کریگی ، مردم شماری کو کامیاب بنانے کے لئے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر تمام طبقات کواپنی سطح پر کردار ادا کرناچاہئے ،ایک طویل عرصے بعد ملک میں مردم شماری کا آغاز ہوچکا ہے جس کا سہرا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے پہلے مرحلے میں مردم شماری کی کامیاب تکمیل کے بعد اب دوسرے مرحلے کا آغاز ہونے جارہاہے جس میں عوام الناس کو بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہئے۔

وہ بروز پیراپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان و رہنماء سردار عزیز محمد عمرانی ، میر سعیداحمد زہری ، نصراللہ شاہوانی ، عید محمد ایڈوکیٹ ، میر عبدالوہاب عمرانی ، شاہجہا ن عمرانی ، وڈیرہ محمد صالح جاموٹ،و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ دو سرے مرحلے میں مردم شماری کاآغاز ہورہاہے جس میں ٹیمیں گھر گھر جاکر مردم شماری اور خانہ شماری کریں گی ۔

چونکہ ملک میں آئین کی رو سے وسائل آبادی کے حساب سے تقسیم ہوتے ہیں ۔ تو کیونکر عوام اس مردم شماری سے پہلو تہی کرے ،اور اپنے وسائل پورے کے پورے حاصل نہ کرے۔ بلکہ ہر فرد ہر خاندان اپنا قومی فریضہ سمجھ کر مردم شماری میں حصہ لے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرے تاکہ ہمارے تمام وسائل ہمیں مل جائیں۔ مردم شماری ہی کے ذریعے ہماری آبادی او راکثریت کا تعین ہوسکے گا ۔

ایک طویل دورانیہ کے بعد ہونے والی مردم شماری خوش آئندہے جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ نہ صرف ہمارے وسائل اور ترقیاتی منصوبوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے حلقہ بندیاں ہونگی اور عوامی نشستوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ مردم شماری کے حوالے سے عوام میں شعور وآگاہی پیدا کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائیں اور عوام کو بتائیں کہ وہ مردم شماری میں حصہ لیں اور اپنے نام و خاندان کے افراد کا نام اندراج کرائیں ۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ یہ قومی ضرورت مرد م شماری مسلم لیگ (ن) کی کامیاب ترین حکومت کی مرہون منت کا نتیجہ ہے کہ اس نے ایک تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک میں مردم شماری کرانے کا بیڑہ اٹھایا اور پہلے مرحلے میں اس قومی فریضہ کو بخیر و خیر یت سرانجام دیا اور اب دوسرے مرحلے کا آغاز ہونے جارہاہے انشاء اللہ یہ دوسرا مرحلہ بھی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔انہوںنے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی سطح پر شہر دیہی علاقوں میں جا کر مردم شماری کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی پید اکریں تاکہ مردم شماری سوفیصد کامیابی سے ہمکنار ہو ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں