خضدار ‘گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ‘ 3خواتین سمیت 5افراد جھلس کر زخمی

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:22

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) زیرینہ کھٹان میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زیرینہ کھٹان میں واقع علی مراد نامی ایک شخص کے گھر میں گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے 3خواتین سمیت 5افراد حافظ سراج احمد ،خیر محمد ،قدیر احمد جھلس کر زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جہاں انہیںطبی امداد پہنچائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں