بلوچ عوام مردم شماری وخانہ شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد

ہفتہ 22 اپریل 2017 18:21

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ میں بلوچ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں مردم شماری اور خانہ شماری میں اپنا اندار کروائیں ۔ یہ بلوچ قوم کے لئے موت و زیست کا مسئلہ ہے ۔مستقبل میں ہماری ترقی بھی اسی مردم شماری میں مضمر ہے اس کے لئے سب کو مل کر اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہئے ۔

میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ نیشنل پارٹی کو عوام کی جانب سے جس طرح پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں وہ ہمارے سب کے لئے خوشی کا مقام ہے اب نیشنل پارٹی کار استہ روکنے والا کوئی بھی نہیں کئی پارٹیاں بھی یکجا ہوں پھر بھی نیشنل پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ۔ لوگ جوق درجوق نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ تھمنے والا نہیں ہے آنے والے الیکشن سے قبل ہی عوام کی اتنی بڑی تعداد ہماری جماعت میں آئیگی کہ دیگر جماعتیں اس کا مقابلہ بھی نہیں کرسکیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قوم پرستی کا دعویٰ تو بہت ساری جماعتیں کررہی ہیں لیکن حقیقی قوم پر ست نیشنل پارٹی ہے آج آپ خضدار کے کسی بھی محلہ اور کوچہ میں گھوم پھر کر آئیں تو وہاں نیشنل پارٹی کا م و کردار نظر آئیگا۔۔۔جب نیت صاف ہوں تو اللہ تعالیٰ کامیابی عطاء فرماتاہی ہے ۔ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام ، کسان، اور مزدور ہی کو اپنی سیاست کا محور و مرکز بناکران کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج عوام کی ایک جم غفیر نیشنل پارٹی کی پلیٹ فارم پر گوشہ عافیت محسوس کررہی ہے ۔ ہمیں عوام کی طاقت کا بخوبی انداز ہ ہے۔ ہمیںدوسروں کی طرح ہوا میں تیر پھینکنے کی عادت نہیں ہم صرف اور صرف حقائق پر ہی بات کرتے ہیں اور اس پر کاربند رہتے ہیں۔ہم جمہوری سیاست کے پیرو کار ہیں اورالیکشن و جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے مخالفین کو بتادینا چاہتے ہیں کہ وہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرکے دکھائیں۔

بلدیاتی الیکشن میں چار جماعتی اتحادکے باوجود ہماری جماعت نے تن تنہا جو کامیابی حاصل کی تھی اگلے قومی الیکشن میں اسی تاریخ کو ایک بار پھر دھر ا کرالیکشن مقابلے کو اپنے نام کرلیں گے۔ سیاست میں جھوٹ اور فریب کا دور ختم ہوچکا ہے ۔ موجودہ دور کردار اور عملی اقدامات کا ہے ۔جب تک عوام کے ساتھ سچائی بیا ن نہیں کی جائیگی اس وقت تک عوام کا اعتمادآپ پر قائم نہیں ہوسکتاہے۔

نیشنل پارٹی کے پاس سچائی بیان کرنے کا نسخہ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ ہر بار عوام کا اعتماد اور پذیرائی ہماری ہی جھولی میں آتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اللہ ڈنا کرد رئیس محمد ابراہیم کرد و ان کے ساتھیوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بالینہ کھٹان میں قوم پرست جماعت سے مستعفی ہو کر متعدد سیاسی رہنماء و قبائلی عمائدین نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں