خضدار : بیکری کی دکان میں آگ بھڑک اٹھنے سے پوری دکان جل کر خاکستر

جمعہ 21 اپریل 2017 22:28

خضدار۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء)خضدار میں بیکری کی دکان میں آگ بھڑک اٹھنے سے پوری دکان جل کر خاکستر ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قومی شاہراہ پر چمروک کے قریب بیکری کی دکان میں پُراسرار آگ لگنے سے پوری دکان لپیٹ میں آگئی ، جس کے نتیجے لاکھوں روپے کاسامان اورلاکھوں روپے نقدی جل کر خاکستر ہوگئے ،دکان مالک یحییٰ خان تراسانی نے بتایا کہ وہ انتہائی غریب شخص ہے۔

(جاری ہے)

محنت مزدوری کرکے بیکری کی دکان بنائی تھی ، لیکن آگ نے اسے پل بھر میں راکھ بنا دیا ، حکومت سے مددکی اپیل کی ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں