پانامہ لیکس پر عدالت عالیہ کا قابل ستائش فیصلہ قانون کی حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی

جمعہ 21 اپریل 2017 22:28

خضدار۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ سیاسی مخالفین بسیار کوششوں کے باوجود بھی مسلم لیگ (ن) کا کچھ نہیں بگاڑ سکے ، پانامہ لیکس پر عدالت عالیہ کا قابل ستائش فیصلہ آنا پوری قوم کی نمائندگی اور قانون کی حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ جن کی نیتیں صاف ہوں ان کی منزل اللہ تعالیٰ اوربھی آسان فرماتا ہے ۔

مسلم لیگ (ن) نے یہ جورخت سفر عوامی خدمت کا لے کر آگے بڑھی تھی وہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم محمد نواز شریف کی تائید اہم کارنامہ اور اور حق و سچ کی فتح ہے ۔

(جاری ہے)

نیک نیتی کے ساتھ جن اقدامات کاآغاز کیا تھا وہ کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہورہے ہیں یہی وجہ ہے کہ مخالف رکاوٹیں ہمیشہ ناکام ہوجاتی ہیں اور مسلم لیگ (ن) کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ جاتی ہے ،یہ سلسلہ بھی اسی طرح چلتا رہیگااور کامیابی ہمیں ملتی رہے گی۔

پانامہ لیکس پر وزیراعظم کی تائید کے بعد اب مخالفین کے تمام اعتراضات اور بھتان بے معنی ہو کر رہ گئے ہیں ۔حق اور سچ کی فتح ہوگئی ۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مرکزی او ر چاروں صوبوں کی قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں