حضرت مفتی محمد وارث قاسمی کی بلوچستان کے کوہساروں سمیت پورے ملک میں دینی ، علمی خدمات ناقابل فراموش ہیں، عرس کی تقریب سے مقررین کا خطاب

جمعہ 21 اپریل 2017 22:28

خضدار۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) جامعہ قاسم العلوم نورانی مسجد خضدار کے مدیر مولانا مفتی محمد وارث قاسمی کی سالانہ عرس کی تقریب خضدار میں منعقد ہوئی ۔پیرآف مشوری شریف قبلہ سائیں منظوراحمد جان مشوری عرس کے مہمان خاص تھے ۔عرس تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعتیہ کلام پیش کئے گئے ، جس میں مختلف علاقوں سے مہمانوں نے شرکت کی تھی ،پیر سائیں غلام قادر جان نقشبندی صاحبزادہ مولانا محمد قاسم قسمی قلندرانی ، قبلہ سائیں سید مولانا شجاع الحق شاہ ہاشمی مولانا مفتی نورالحسن قاسمی مولانا رحم دل حلیمی مولانا محمد عارف مولانا محمد عالم قاسمی مولانا نوراحمد زہری مولانا محمد کریم غفاری مولانا خان محمد نقشبندی مولانا محمد جان حافظ گل حسن و دیگر نے مختلف علاقوں سے شرکت کی اور خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

عرس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حضرت مفتی محمد وارث قاسمی کے بلوچستان کے کوہساروں سمیت پورے ملک میں دینی ، علمی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوںنے سیاست کے میدان میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان کی فیض یاب آج نہ صرف خضدار جھالاوان بلکہ پورے ملک میں پھیل رہے ہیں ۔ انہوںنے اپنی علمی صلاحیتوں کو بروائے کار لا کر دینی درسگاہوں کو آباد کیا ۔

آج ان کے شاگر د ہزاروں کی تعداد میں ہے ۔آقائے دوجہاںحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء کے صدقے کے نتیجے میں آج دورد پڑھنے والوں کی جمع غفیر دنیاء میں پھیل چکی ہیں امن کا پیغام پھیلا کر دین و اسلام کی دعوت دے رہے ہیں ۔مفتی محمد وارث قاسمی نے جو علمی و دینی خدمات پیش کئے وہ آج تناور درخت کی شکل اختیار کرچکے ہیں ۔اور انشاء اللہ یہ علمی ماحول روز ِ قیامت تک جاری رہیں گی ۔ عرس تقریب میں حفظ مکمل کرنے والے طلباء کی دستار بندی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں