حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کریگی ، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

جمعہ 21 اپریل 2017 22:28

خضدار۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء)کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ حکومت صحافیوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کریگی ۔ خضدار پریس کلب کے صحافیوں نے جمہوری انداز میں جس طرح الیکشن منعقد کرکے اپنی نئی کابینہ منتخب کیا اور اس کے بعد آئینی مدت کے اندر اپنی حلف برداری منعقد کی وہ ایک مثالی کارنامہ ہے ۔

امید ہے کہ اسی طرح صحافی برادری عوام کے مسائل کے بارے میں حکومت اور انتظامیہ کو آگا ہ کرتے رہے ہیں گے میں منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی کارکردگی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے دوسروں کے لئے ایک اعلیٰ مثال قائم کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خضدارپریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خاص کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی تھے جب کہ اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل ، ایڈیشنل کمشنر شبیراحمد بادینی،ڈپٹی میئر خضدار مفتی عبدالقادر شا ہوانی جے یوآئی کے رہنماء میر یونس عزیز زہری ، سوشل ایکٹوسٹ بی بی ہماء رئیسانی ، بی این پی (عوامی) خضدار کے آرگنائزر ڈاکٹر حضور بخش زہری ، جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی قبائلی شخصیت میر منیراحمد مینگل ، بی آر سی پرنسپل حاجی محمد عالم جتک ، سن رائز ماڈل پبلک اسکول کالج خضدار کے ڈائریکٹر انجینئر طارق کھیازئی ، آکسفورڈ لینگو یج سینٹر کے ڈائریکٹر خلیل احمد بلوچ ،سمیع رئو ف بلوچ ، میر طُریل جتک ،ودیگر موجو دتھے ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی حافظ عبدالخالق شاکر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔ جبکہ خضدار پریس کلب کے جنرل سیکریٹری منیر نور گرگناڑی اور حافظ عبدالخالق شاکر نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیئے ۔ تقریب کے آغاز پر کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے خضدا رپریس کلب کی نئی کابینہ سے حلف لیا ۔ بعد ازاں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی ، جے یوآئی کے رہنماء میر یونس عزیز زہری ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عید محمد ایڈوکیٹ ، سوشل ایکٹوسٹ بی بی ہماء رئیسانی حیدرزمان بلوچ ،مولانا عنایت اللہ رودینی خضدار پریس کلب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری میر عبدالقادر قلندرانی ،ندیم گرگناڑی ، مولانا محمد صدیق مینگل ،شاعرمحمد جان اُلفت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلم کی طاقت مسلّمہ حقیقت ہے آج قلم ہی کے ذریعے مظلوم کو ان کے حقوق تک رسائی مل سکتی ہے ۔

صحافت کا کردار انتہائی اہم ہے جو معاشرے میں مثبت رویوں اور ذمہ دارانہ تحریریں معاشرے میں اہم تبدیلیاں لاسکتی ہیں ۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ حکومت صحافیوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کریگی ۔ خضدار پریس کلب کے صحافیوں نے جمہوری انداز میں جس طرح الیکشن منعقد کرکے اپنی نئی کابینہ منتخب کیا اور اس کے بعد آئینی مدت کے اندر اپنی حلف برداری منعقد کی وہ ایک مثالی کارنامہ ہے ۔

امید ہے کہ اسی طرح صحافی برادری عوام کے مسائل کے بارے میں حکومت اور انتظامیہ کو آگا ہ کرتے ر ہیں گے میں منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی کارکردگی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے دوسروں کے لئے ایک اعلیٰ مثال قائم کریں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں