حکومت صحافیوں کی سرپرستی کرتے ہوئے فلاح و بہبود کیلئے اہم کردار ادا کریگی ،کمشنر قلات محمد ہاشم غلزئی

جمعہ 21 اپریل 2017 20:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء)کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ حکومت صحافیوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کریگی ۔ خضدار پریس کلب کے صحافیوں نے جمہوری انداز میں جس طرح الیکشن منعقد کرکے اپنی نئی کابینہ منتخب کیا اور اس کے بعد آئینی مدت کے اندر اپنی حلف برداری منعقد کی وہ ایک مثالی کارنامہ ہے ۔

امید ہے کہ اسی طرح صحافی برادری عوام کے مسائل کے بارے میں حکومت اور انتظامیہ کو آگا ہ کرتے رہے ہیں گے میں منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی کارکردگی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے دوسروں کے لئے ایک اعلیٰ مثال قائم کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خضدارپریس کلب حلف برداری کی پرُوقار تقریب خضدار پریس کلب میں زیر صدارت خضدار پریس کلب صدر عبداللہ شاہوانی منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خاص کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی تھے ۔ جب کہ اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل ، ایڈیشنل کمشنر شبیراحمد بادینی،ڈپٹی میئر خضدار مفتی عبدالقادر قلندرانی جے یوآئی کے رہنماء میر یونس عزیز زہری ، سوشل ایکٹوسٹ بی بی ہماء رئیسانی ، بی این پی (عوامی) خضدار کے آرگنائزر ڈاکٹر حضور بخش زہری ، جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی قبائلی شخصیت میر منیراحمد مینگل ، بی آر سی پرنسپل حاجی محمد عالم جتک ، سن رائز ماڈل پبلک اسکول کالج خضدار کے ڈائریکٹر انجینئر طارق کھیازئی ، آکسفورڈ لینگو یج سینٹر کے ڈائریکٹر خلیل احمد بلوچ ،سمیع رئو ف بلوچ ، میر طُریل جتک ،ودیگر موجو دتھے ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی حافظ عبدالخالق شاکر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔ جب کہ خضدار پریس کلب کے جنرل سیکریٹری منیر نور گرگناڑی ، اور حافظ عبدالخالق شاکر نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیئے ۔ تقریب کے آغاز پر کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے خضدا رپریس کلب کی نئی کابینہ سے حلف لیا ۔ بعد ازاں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی ، جے یوآئی کے رہنماء میر یونس عزیز زہری ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عید محمد ایڈوکیٹ ، سوشل ایکٹوسٹ بی بی ہماء رئیسانی حیدرزمان بلوچ ،مولانا عنایت اللہ رودینی خضدار پریس کلب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری میر عبدالقادر قلندرانی ،ندیم گرگناڑی ، مولانا محمد صدیق مینگل ،شاعرمحمد جان اُلفت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلم کی طاقت مسلّمہ حقیقت ہے آج قلم ہی کے ذریعے مظلوم کو ان کے حقوق تک رسائی مل سکتی ہے ۔

صحافت کا کردار انتہائی اہم ہے جو معاشرے میں مثبت رویوں اور ذمہ دارانہ تحریریں معاشرے میں اہم تبدیلیاں لاسکتی ہیں ۔جھالاوان میں خضدار پریس کلب کا اہم رول رہا ہے جنہوںنے مشکل حالات میں بھی عوام کی زبان اور ترجمان بن کران کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے اپنے قلم کے ذریعے کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔خضدار میں محتاط رپورٹنگ اور ذمہ دارانہ صحافت یہاں سیاسی و قبائلی نمائندوں کے درمیان اتحاد یگانگت اور رواداری قائم کرنے میں صحافیوں نے جس برج کا کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش اور قابل تحسین ہے ۔

آج حلف برداری کی اس پُرمسرت اور شایان شان تقریب کو جس طرح نئی کابینہ نے سجائی ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ حکومت صحافیوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کریگی ۔ خضدار پریس کلب کے صحافیوں نے جمہوری انداز میں جس طرح الیکشن منعقد کرکے اپنی نئی کابینہ منتخب کیا اور اس کے بعد آئینی مدت کے اندر اپنی حلف برداری منعقد کی وہ ایک مثالی کارنامہ ہے ۔

امید ہے کہ اسی طرح صحافی برادری عوام کے مسائل کے بارے میں حکومت اور انتظامیہ کو آگا ہ کرتے رہے ہیں گے میں منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی کارکردگی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے دوسروں کے لئے ایک اعلیٰ مثال قائم کریں گے ۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں شیلڈ پیش کیا گیا ۔ جب کہ اس موقع پرتقریب میں دیگر معزز مہمان عبدالجبار زہری ، حاجی محمد رمضان موسیانی ، قاضی سعیداحمد پروفیسر محمد حسن جاموٹ، مولانا عبدالصبور مینگل ، مولانا عبدالکریم متوکل مولانا عبدالصمد قاسمی مولانا جلیل احمد مردوئی مولانا عبدالغفار شاہوانی مفتی عبدالحکیم شاہوانی مولانا عبدالقدوس مردوئی ودیگر نے شرکت کی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں