مولانا عطاء اللہ انگو مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیںجمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں کا مشترکہ تعزیتی بیان

بدھ 19 اپریل 2017 23:57

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع قلات کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما مولانا عطاء اللہ انگو مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے مرحوم نے بحیثیت صوبائی نائب امیر جمعیت علماء اسلام بحیثیت صوبائی وزیر بحیثیت ممبر صوبائی اسمبلی جمعیت علماء اسلام کی نظر یہ کے لئے خلق خدا کی خدمت کے لئے جس احسن طریقہ سے خدمات انجام دیا ان یہ خدمات تاریخ کے اوراق میں سنہری الفاذ سے لکھے جائیں گے ان خیالات کا اظہار امیر سید مولانا محمود شاہ ، جمعیت علماء اسلام ضلع قلات کے جنرل سیکرٹری وائس چیئر مین ڈسٹر کٹ کونسل قلات حافظ محمد ابراہیم لہڑی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کے عہدہ داروں نے کہا کہ مولانا مرحوم نے اسلامی نظام کے نظام کی جد و جہد کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردیا تھا ان کی وہ خدمات کسی سے ڈہکی چھپی نہیں ہیں مرحوم کی کمی دینی حلقوں میں تا بدیر یامحسوس کئے جائیں گے اہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کی خدمات کو قبول فرمائیں ان کے اپسماندہ گان کو ان کے سیاسی و ملی خدمات کو جاری و ساری رکھنے کی توفیق عطاء فر مائے جمعیت علماء اسلام اان کی رحلت کے غم میں ان کے اہل خانہ کے برابر کے شریک ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں