خضدار ،16 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا 25 اپریل سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

منگل 18 اپریل 2017 23:38

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء) خضدار شہر میں یومیہ 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے 25 اپریل سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ،طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار بند ہو گیا ہے ،پانی ناپید ہو گئی ہے ،شدید گرمی کی وجہ سے تعلیمی اداروں و مدارس میں طلباء بے ہوش ہو رہے ہیں عوامی مسئلہ پر احتجاج میں شا مل ہونے کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کو شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں صدر جماعت اسلامی ضلع خضدار تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع خضدار کے صدر محمد اسلم گزگی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو خضدار شہر میں یومیہ 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے صبح پانچ بجے سے لیکر رات 8 بجے تک شہر میں بجلی نہیں ہوتی شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے شدید متاثر ہو رہے ہیں مختلف مدارس اور سکولوں سے ہمیں اطلاعات مل رہی ہیں کے بچے تعلیمی اداروں میں بے ہوش ہوتے ہیں اس کے علاوہ تجارت کے شعبے سے وابستہ لوگوں کی کاروبار رک گئی ہیں زمینداروں کی کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ کیسکو نہ صرف یہاں کے عوام کی معاشی قتل کر رہی ہے بلکہ انہیں زہنی اذیت بھی پہنچا رہی ہے انہوں نے کہا کہ لوگ باقاعدگی سے بل ادا کرنا شروع کر دیا ہے اگر انہیں بل ادا کرنے کے باوجود بجلی کی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے تو یہ عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہاں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں کی خاموشی باعث افسوس ہیں جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کیسکو کے ظالمانہ اقدامات پر خاموش نہیں رہ سکتی میں حکومت اور کسیکو احکام سے مطالبہ کرتا ھوں کہ فوری طور پر خضدار شہر اور گردنواح کے علاقوں سے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر جماعت اسلامی 25 اپریل سے کسیکو کے نا انصافیوں و طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرے گی جس میں کیسکو کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا جلسہ وغیرہ شامل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں