پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے عبداللہ ساسولی کی قیادت میں خضدار سے لانگ مارچ شروع

منگل 18 اپریل 2017 23:38

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء) پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار نے ضلعی صدر عبداللہ ساسولی کی قیادت میں خضدار سے لانگ مارچ شروع کردیا، اس موقع پر خضدارکی سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے پیرامیڈیکس کے لانگ مارچ قافلے کو خضدار کے علاقہ چمروک سے رخصت کردیا ۔اس موقع پر جے یوآئی کے رہنماء مولانا عنایت اللہ رودینی مولانا محمودالحسن قمر،پیرامیڈیکس کے عبداللہ ساسولی ، محمد اسماعیل زہری ، اور دیگر یونینز کے آغا ذوالفقار شاہ علی احمد چنال ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت کی ناکامی ہے کہ آج پیرامیڈیکس لانگ مارچ پر مجبور ہیں ان کے جائز مطالبات ہیں لیکن انہیں تسلیم نہیں کیاجارہاہے ۔

رہنمائوں نے کہاکہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تحسین ہیں اور وہ اپنے مطالبات کے حق کے لئے ایک عرصہ سے جدوجہد کررہے ہیں لیکن حکومت انہیں تسلیم نہیں کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہیلتھ پروفیشنل الائونس ، رسک الائونس ، اپ گریڈیشن ، سروس اسٹریکچر کی فیصد کا خاتمہ ، پیرامیڈیکل کونسل کا قیام عمل میں لاکر پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرلئے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اپنے جائز حقوق کے لئے جو جدجہد کررہے ہیں وہ حق پر مبنی ہیںاور انہیں ان کا حق ضرور ملنا چاہئے پیرامیڈیکس صوبہ بھر کے ہسپتالوں 92فیصد خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ لیکن اس کے باوجود انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم رکھنا ناانصافی پر مبنی عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں