مردم شماری کو ذاتی ذمہ داری سمجھ کر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے‘مردم شماری موت و زیست کا مسئلہ ہے‘پہلو تہی ہمارے مستقبل کی ترقی میں روکاوٹ بن سکتی ہے‘بلوچ عوام من حیث القوم مردم شماری میں حصہ لیکر کامیابی سے ہمکنار کرائیں،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کروڑوں خرچ کئے جارہے ہیںجن سے عوام کے اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں

صوبائی وزیر زراعت و فنانس سردار محمد اسلم بزنجو کا شمولیتی تقریب سے خطاب

منگل 18 اپریل 2017 23:37

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء) صوبائی وزیر زراعت و فنانس سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ مردم شماری کو ذاتی ذمہ داری سمجھ کر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے،مردم شماری موت و زیست کا مسئلہ بن چکی ہے مردم شماری سے پہلو تہی ہمارے مستقبل کی ترقی میں روکاوٹ بن سکتی ہے اس سلسلے میں بلوچ عوام مین حیث القوم مردم شماری میں حصہ لیکر خانہ شماری اور مردم شماری کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیںجن سے عوام کے اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیںعوام کی معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مذید کروڑں روپے کی اسکیمات بنائے جارہے ہیں۔

ہماری عوام دوستی کا نتیجہ ہے کہ دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر رہنماء و کارکن بڑی تعداد میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو ا کھٹان خضدار میں مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیا ر کرنے والے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کر د، میر سلمان زہری میر اشرف علی مینگل میر عبدالوہاب غلامانی منیراحمد بلوچ عبیداللہ گنگو و دیگر خطا نیشنل پارٹی میںشمولیت کرنے والوں میں رئیس خدا بخش اللہ ڈنا اور ان کے دیگر ساتھی شامل تھے۔

صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ ہماری مشن عوام کی ترقی اورلوگوں کی فلاح و بہبود ہے اور یہ بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ عوام کے مسائل کافی حد تک حل کرچکے ہیں ۔ رواں سال کے آخر تک خضدار کو قدرتی گیس مل جائیگی۔یہ بات ہم خوشی کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ بتدریج حل ہورہے ہیں جب نیت صاف ہوں تو اللہ تعالیٰ کامیابی عطاء فرماتاہی ہے ۔

نیشنل پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام ، کسان، اور مزدور ہی کو اپنی سیاست کا محور و مرکز بناکران کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج عوام کی ایک جم غفیر نیشنل پارٹی کی پلیٹ فارم پر گوشہ عافیت محسوس کررہی ہے ۔ ہمیں عوام کی طاقت کا بخوبی انداز ہ ہے۔ ہمیںدوسروں کی طرح ہوا میں تیر پھینکنے کی عادت نہیں ہم صرف اور صرف حقائق پر ہی بات کرتے ہیں اور اس پر کاربند رہتے ہیں۔

ہم جمہوری سیاست کے پیرو کار ہیں اورالیکشن و جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے مخالفین کو بتادینا چاہتے ہیں کہ وہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرکے دکھائیں۔بلدیاتی الیکشن میں چار جماعتی اتحادکے باوجود ہماری جماعت نے تن تنہا جو کامیابی حاصل کی تھی اگلے قومی الیکشن میں اسی تاریخ کو ایک بار پھر دھر ا کرالیکشن مقابلے کو اپنے نام کرلیں گے۔

سیاست میں جھوٹ اور فریب کا دور ختم ہوچکا ہے ۔ موجودہ دور کردار اور عملی اقدامات کا ہے ۔جب تک عوام کے ساتھ سچائی بیا ن نہیں کی جائیگی اس وقت تک عوام کا اعتمادآپ پر قائم نہیں ہوسکتاہے۔ نیشنل پارٹی کے پاس سچائی بیان کرنے کا نسخہ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ ہر بار عوام کا اعتماد اور پذیرائی ہماری ہی جھولی میں آتی ہے ۔سردار محمد اسلم بزنجو نے اپنی تقریر میں مجمع سے اپیل کی کہ وہ بطور بلوچ قوم متحد ہو کر زندگی گزاریں ۔

قبائلی شاخ اور زئی میں بٹنے کی بجائے متحد ہوجائیں اس حوالے سے پشتون قوم پر ست ہمیں طعنے دیتے ہیں کہ آپ متحد نہیں ہیں تو ہمیں کوئی کیونکر ہی طعنہ دے لہذا بلوچ قوم کی حیثیت سے آپ متحد ہوجائیں تعلیم کو عام کریں ۔ انہوںنے کہاکہ میں دست بدستہ آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں مردم شماری اور خانہ شماری میں اپنا اندار کروائیں ۔

یہ بلوچ قوم کے لئے موت و زیست کا مسئلہ ہے ۔ نیشنل پارٹی کو عوام کی جانب سے جس طرح پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں وہ ہمارے سب کے لئے خوشی کا مقام ہے اب نیشنل پارٹی کار استہ روکنے والا کوئی بھی نہیں کئی پارٹیاں بھی یکجا ہوں پھر بھی نیشنل پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ۔ لوگ جوق درجوق نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ تھمنے والا نہیں ہے آنے والے الیکشن سے قبل ہی عوام کی اتنی بڑی تعداد ہماری جماعت میں آئیگی کہ دیگر جماعتیں اس کا مقابلہ بھی نہیں کرسکیں گی ۔

نیشنل پارٹی کے رہنماء میر سلمان زہری نے کہاکہ قوم پرستی کا دعویٰ تو بہت ساری جماعتیں کررہی ہیں لیکن حقیقی قوم پر ست نیشنل پارٹی ہے آج آپ خضدار کے کسی بھی محلہ اور کوچہ میں گھوم پھر کر آئیں تو وہاں نیشنل پارٹی کا م و کردار نظر آئیگا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں