مردم شماری کو ذاتی ذمہ داری سمجھ کر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے،میر عبدالرحیم کرد

مردم شماری سے پہلو تہی ہمارے مستقبل کی ترقی میں روکاوٹ بن سکتی ہے ،بلوچ عوام مین حیث القوم اس میں حصہ لیکر کامیابی سے ہمکنار کرائیں، وزیر زراعت بلوچستان

منگل 18 اپریل 2017 21:03

.خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2017ء) صوبائی وزیر زراعت و فنانس سردار محمد اسلم بزنجو میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ مردم شماری کو ذاتی ذمہ داری سمجھ کر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے ۔مردم شماری موت و زیست کا مسئلہ بن چکی ہے مردم شماری سے پہلو تہی ہمارے مستقبل کی ترقی میں روکاوٹ بن سکتی ہے اس سلسلے میں بلوچ عوام مین حیث القوم مردم شماری میں حصہ لیکر خانہ شماری اور مردم شماری کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔

عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیںجن سے عوام کے اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیںعوام کی معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مذید کروڑں روپے کی اسکیمات بنائے جارہے ہیں۔ہماری عوام دوستی کا نتیجہ ہے کہ دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر رہنماء و کارکن بڑی تعداد میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے کھٹان خضدار میں بی این پی (عوامی) سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیا ر کرنے والے کارکنوں سے خطاب کررہے ہیں۔

میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد کی قیادت میں بی این پی (عوامی) سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں رئیس خدا بخش اللہ ڈنا کرد خدائے رحیم کرد رئیس محمد ابراہیم کرد محمد یوسف کرد غلام نبی کرد احمد جان کرد محمد رمضان کرد عبدالحکیم کرد لعل محمد کرد شکیل احمدکرد نذیراحمد محمد حسن کرد عجیب کرد عبدالرحمن کرد یاسر کرد شعیب کرد ناصر کرد نثار احمد کرد تنویر کرد ثناء اللہ کرد نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

جب کہ ڈاکٹر غلام نبی کرد، منصوراحمد کرد، زبیر احمد کرد، سعود احمد کرد تاج محمد زہری محمد امین کرد عابدامین کرد الطاف کرد کامران کرد ذاہد نیاز زہری شعیب نیاز زہری میر محمد حسنی محمد کریم محمد حسنی استاد سکندر باجوئی محمد اسحاق باجوئی داد محمد باجوئی جاوید باجوئی جمیل باجوئی عاشق علی باجوئی حاجی محمد صالح باجوئی ایاز احمد باجوئی عمران ساسولی عدنان ساسولی حماد ساسولی میر جان کرد ڈاکٹر عبدالصمد کرد عبدالزا کر کردنادر کرد نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جب کہ استاڈ کریم بخش کی قیادت میں عبدالقادر ، عنایت اللہ عرس محمد داد محمد ظفراللہ غلام رسول محمد کریم نیاز احمد عبدالمالک سراج احمد محمد نواز سعداللہ محمد اسماعیل عبدالرزاق نادراحمد میرمحمد میرل عبدالرحیم دیداراحمد سیف اللہ عبیداللہ شہزاد محمد دین ریاض احمد عزیز اللہ نیاز احمد ثناء اللہ ذوالفقار علی محبوب علی غلام مرتضیٰ عبدالعزیز غلا م مصطفی ممتاز علی محمد عیسیٰ میر محمد محمد اسماعیل آذاد نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اس موقع پر تقریب سے میئر خضدار میرعبدالرحیم کرد نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین عبدالحمید بلوچ میر سلمان زہری میر اشرف علی مینگل میر عبدالوہاب غلامانی منیراحمد بلوچ عبیداللہ گنگو و دیگر خطاب کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ ہماری مشن عوام کی ترقی اورلوگوں کی فلاح و بہبود ہے اور یہ بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ عوام کے مسائل کافی حد تک حل کرچکے ہیں ۔

رواں سال کے آخر تک خضدار کو قدرتی گیس مل جائیگی۔یہ بات ہم خوشی کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ بتدریج حل ہورہے ہیں جب نیت صاف ہوں تو اللہ تعالیٰ کامیابی عطاء فرماتاہی ہے ۔ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام ، کسان، اور مزدور ہی کو اپنی سیاست کا محور و مرکز بناکران کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج عوام کی ایک جم غفیر نیشنل پارٹی کی پلیٹ فارم پر گوشہ عافیت محسوس کررہی ہے ۔

ہمیں عوام کی طاقت کا بخوبی انداز ہ ہے۔ ہمیںدوسروں کی طرح ہوا میں تیر پھینکنے کی عادت نہیں ہم صرف اور صرف حقائق پر ہی بات کرتے ہیں اور اس پر کاربند رہتے ہیں۔ہم جمہوری سیاست کے پیرو کار ہیں اورالیکشن و جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے مخالفین کو بتادینا چاہتے ہیں کہ وہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرکے دکھائیں۔بلدیاتی الیکشن میں چار جماعتی اتحادکے باوجود ہماری جماعت نے تن تنہا جو کامیابی حاصل کی تھی اگلے قومی الیکشن میں اسی تاریخ کو ایک بار پھر دھر ا کرالیکشن مقابلے کو اپنے نام کرلیں گے۔

سیاست میں جھوٹ اور فریب کا دور ختم ہوچکا ہے ۔ موجودہ دور کردار اور عملی اقدامات کا ہے ۔جب تک عوام کے ساتھ سچائی بیا ن نہیں کی جائیگی اس وقت تک عوام کا اعتمادآپ پر قائم نہیں ہوسکتاہے۔ نیشنل پارٹی کے پاس سچائی بیان کرنے کا نسخہ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ ہر بار عوام کا اعتماد اور پذیرائی ہماری ہی جھولی میں آتی ہے میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ نے کہاکہ ہمیں عوام کی فکر یہاں کھینچ کر لاتی ہے اور جب بھی میں عوام کے درمیان آتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ کچھ ان کے لئے کروں الحمداللہ ہم نے عوام کے لئے دستیاب وسائل کے اند ررہتے ہوئے بہت کام کیا ہے خضدار میں یونیورسٹیز بن رہی ہیں میڈیکل کالج بن رہاہے یہاں کی سڑکیں پختہ ہوگئیں ہیں اور اب بھی میں نے میئر کو کہتا ہوں کہ جو سڑکیں پختہ نہیں ہیں ان کا پی سی ون بنا کرد ے دیں میں ان کو بنوانے کے لئے پیسے ریلیزکروائونگا۔

ایک قوم پرست جماعت قدرتی گیس کی فراہمی پر عوام کو گزشتہ کئی سالوں سے دھوکہ دے رہی ہے جب کہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے ۔ اب میں چند روز قبل بنفس نفیس قدرتی گیس کی فراہمی کے حوالے سے ایک اجلاس میں شریک رہاہوں جس میں فیصلہ ہوچکا ہے کہ خضدار کو قدرتی گیس کی سہولت دی جائیگی۔ انشاء اللہ رواں سال دسمبر تک خضدار کو قدرتی گیس کی سہولت فراہم کردی جائیگی ۔

پہلے ایسا کوئی پروگرام نہیں تھا تو ہم بھی اس حوالے سے خاموش تھے تاہم اب جب ہمیں کچھ نظر آرہاہے کہ کچھ ہونے والا ہے تو وہ حقیقت عوام کے سامنے ہم رکھتے ہیں اور یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ امسال دسمبر تک خضدار ژوب اور تربت کو گیس کی سہولت فراہم کردی جائیگی ۔سردار محمد اسلم بزنجو نے اپنی تقریر میں مجمع سے اپیل کی کہ وہ بطور بلوچ قوم متحد ہو کر زندگی گزاریں ۔

قبائلی شاخ اور زئی میں بٹنے کی بجائے متحد ہوجائیں اس حوالے سے پشتون قوم پر ست ہمیں طعنے دیتے ہیں کہ آپ متحد نہیں ہیں تو ہمیں کوئی کیونکر ہی طعنہ دے لہذا بلوچ قوم کی حیثیت سے آپ متحد ہوجائیں تعلیم کو عام کریں ۔ انہوںنے کہاکہ میں دست بدستہ آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں مردم شماری اور خانہ شماری میں اپنا اندار کروائیں ۔

یہ بلوچ قوم کے لئے موت و زیست کا مسئلہ ہے ۔ نیشنل پارٹی کو عوام کی جانب سے جس طرح پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں وہ ہمارے سب کے لئے خوشی کا مقام ہے اب نیشنل پارٹی کار استہ روکنے والا کوئی بھی نہیں کئی پارٹیاں بھی یکجا ہوں پھر بھی نیشنل پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ۔ لوگ جوق درجوق نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ تھمنے والا نہیں ہے آنے والے الیکشن سے قبل ہی عوام کی اتنی بڑی تعداد ہماری جماعت میں آئیگی کہ دیگر جماعتیں اس کا مقابلہ بھی نہیں کرسکیں گی ۔

نیشنل پارٹی کے رہنماء میر سلمان زہری نے کہاکہ قوم پرستی کا دعویٰ تو بہت ساری جماعتیں کررہی ہیں لیکن حقیقی قوم پر ست نیشنل پارٹی ہے آج آپ خضدار کے کسی بھی محلہ اور کوچہ میں گھوم پھر کر آئیں تو وہاں نیشنل پارٹی کا م و کردار نظر آئیگا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں