خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی تعمیر و ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے، انجینئر محمد امین

پیر 17 اپریل 2017 18:05

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلربریگیڈیئر(ر) انجینئر محمد امین نے کہاہے کہ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی تعمیر و ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ صوبے کا یہ منفرد جامعہ نہ صر ف ملک بلکہ بیرونی دنیاء میں بھی نمایاں مقام کمارہی ہے ۔ میں نے جب سے انجینئرنگ یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا ہے اسی دن سے ہی یونیورسٹی کے تمام ملازمین کو برابری کا مقام دیکر ان کے مفادات کوترجیحات میں شامل کرکے ان کے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے اپنی کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھا ہواہے ۔

اس حوالے سے چار رکنی کور کمیٹی کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے اس کور کمیٹی کا مقصد مشاورت سے ہی یونیورسٹی کے تمام انتظامی و دیگر امور کا فیصلہ کیا جاتا ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ خضدار جامعہ کے نظم و ضبط پر کسی بھی طرح سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تعلیمی ادارے کامیابی بھی اپنے تعلیمی ماحول اور نظم و ضبط سے ہی حاصل کرتے ہیں۔

اس لئے خضدا رانجینئرنگ یونیورسٹی میں ڈسپلن کو فوقیت دیکر اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کے فیصلے کئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار انجینئر محمدامین نے کہاکہ الحمداللہ ہماری کوششوں سے خضدار یونیورسٹی کا نظم و ضبط کافی حد تک بہتر ہواہے ۔اور یونیورسٹی میں نہ صرف ترقی ہورہی بلکہ تعلیمی امور سمیت دیگرشعبوں میں معیار و میرٹ عروج پر ہے۔

انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت نہ صرف خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں یونین سازی پر پابندی ہے بلکہ یونین سازی سے تعلیمی اداروں کی ترقی میں خلل آتا ہے۔ہم نے یونیورسٹی کے ملازمین کو مروجہ قانونی طریقے کے ذریعے ان کے مسائل کے حل لئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ جس میں تمام ملازمین کو بتادیا ہے کہ وہ اپنے حل طلب مسائل جو کہ قانونی طو ر پر درست ہوں تفصیل کے ساتھ لکھ کر اپنے برانچ یا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی توسط سے رجسٹرار آفس تک پہنچادیں ان کے مسائل یونیورسٹی کے بجٹ میں موجودرقم اور قانونی نقطہ نظر کے پیش رکھتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں