خضدار ، علاقہ پارکو گزشتہ کئی دہائیوں سے تمام بنیادی سہولیات سے محروم

اتوار 16 اپریل 2017 21:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2017ء)خضدارکے پسماندہ ترین علاقہ پارکو کے رہائشیوں کلیم اللہ ساسولی عبدالمجید کھیازئی علی بخش کھیازئی محمد ساسولی جمیل احمد سمالانی میر عبدالمجیدرخشانی نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ علاقہ پارکو گزشتہ کئی دہائیوں سے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیںعلاقہ میں نہ روڈ ہے نہ بجلی نہ تعلیم وصحت کی سہولیا ت موجو د ہیںعلاقہ مکین نقل مکانی پر مجبورہیںانہون نے کہا ہے کہ پارکو کیلئے پختہ سٹرک کی منظوری تو کئی بارہواہے مگر اس پر کوئی عملدرآمد نہیںہواہے ،علاقہ کے خواتین میلوںدورسے پانی لانے پر مجبورہیں بااثرافرادمنظورشدہ ٹیوب ویل اپنے ذاتی استعمال کیلئے لگارہے ہیںجس سے عوام کو کو ئی فائد ہ نہیںہورہاہے ،انہوں نے کہا کہ علاقہ سے منتخب کونسلران علاقہ کے فنڈزاپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیںانہوں نے وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے اپیل کی ہے کہ علاقہ پارکو کی پختہ سڑک اورعلاقہ کیلئے منظورشدہ واٹرسپلائی ٹیوب ویلز کو بااثرافرادکی ذاتی استعمال کا نوٹس لیکر عوام کیلئے منظورشدہ اسکیمات عوام تک پہنچانے کا پابند بنایاجائے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں