خضدار ،محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی،علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کیلئے ترسنے لگے

اتوار 16 اپریل 2017 21:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2017ء) خضدارنظام آبادکے رہائشیوں حفیظ اللہ لانگوفضل الرحمن لانگو محمد عثمان لانگوعدنان لانگوظفراحمد ۔

(جاری ہے)

نادرودیگرنے اپنے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کیوجہ سے علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کیلئے ترسنے لگے انہوں نے کہا کہ خضدارمیںاربوںروپے کے ترقیاتی کاموں کے دعوے تو کئے جاتے ہیںمگر خضدارکے عوام آج تک پانی کی بوند کیلئے ترس رہے ہیںانہوںنے کہا کہ پانی ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے پانی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کاجینا محال ہے خضدار میںاربوںروپے ترقیاتی منصوبوںکے دعویدارپانی جیسے بنیادی ضرورت کی فراہمی پرتوجہ دیںتوخضدارکے عوام پر ان کا احسان ہوگا انہوںنے کہا کہ لیڈران کی فوج ظفرموج اورسیاسی سربراہوںکی جھرمٹ میںخضدارشہر کا پرسان حال نہیں،شہرمیںپانی موجود ہیںنہ ہی بجلی،شہری جائیںتو کہاںجائیںفریاد کریںتو کس سے کرے انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ خضدارمیںعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری طورپر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں