گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن خضدار کے انتخابات مکمل، محمد اسلم نوتانی صدر منتخب

ہفتہ 15 اپریل 2017 22:57

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اپریل2017ء)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے انتخابات مکمل ،قلم دوات پینل کے محمد اسلم نوتانی صدر اور محمد انور ساسولی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،انتخابات میں دو پینل مد مقابل تھے جن تختی اور دوات پینل کے عہدیداران شامل تھے ،الیکشن خوش اسلوبی سے ہوا امید ہے منتخب نمائندے ٹیچروں کے مسائل بہتر انداز میں حل کرنے کی جد و جہد کرئینگے چیئرمین الیکشن کمیٹی خادم علی بگٹی،تمام ٹیچروں کو ساتھ لیکر چلیں گے نو منتخب صدر محمد اسلم نوتانی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ضلع خضدار کے انتخابات زیر نگرانی مرکزی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین خادم علی بگٹی و ممبران محمد اسماعیل بگٹی اور حفیظ اللہ عیسیٰ زئی کے نگرانی میں منعقد ہوئے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین خادم علی بگٹی کے دستخطوں سے جاری کردہ نتائج کے مطابق انتخابات میں دو پینلوں جن میں قلم دوات پینل اور تختی پینل شامل تھے حصہ لیا جس میں قلم دوات پینل کے امیدواروں نے 930 اور تختی پینل کے امیدواروں نے 860 ووٹ حاصل کی اس طرح قلم دوات پینل کے محمد اسلم نوتانی صدر اور محمد انور ساسولی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر مولوی محمد انور ،نائب صدر شہباز خان قلندرانی ،جونیئر نائب صدر محمد بخش ،نائب صدر خاتون ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نذیر احمد ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد عظیم ،سیکرٹری معالیات حاجی محمد رمضان قمبرانی ،سیکرٹری اسپورٹس محمد حیات بلو چ ،جوائنٹ سیکرٹری محمد یونس ،آفس سیکرٹری محمد اسحاق ،خاتون سیکرٹری (ق) آڈیٹر راشد کریم کھیازئی ،چیئرمین وڈیرہ نور احمد ،وائس چیئرمین داود احمد آخوند،آرگنائزر شمس الحق ،ڈپٹی آرگنائزر منظور احمد نوتانی شامل ہیں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین خادم علی بگٹی نے نو منتخب عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اساتذہ کرام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن جد و جہد کرئینگے دریں اثناء جی ٹی اے خضدار کے نو منتخب صدر محمد اسلم نوتانی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اپنی پینل کی کامیابی کو تمام اساتذہ کرام کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام معزز اساتذہ کرام کا مشکور ھوں کہ انہوں نے ہمارے پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے ہمیں ووٹ دیا میری کوشش ہو گی کہ تمام اساتذہ کرام کو اعتماد میں لیکر آگے چلوں ہار جیت کا جو مسلہ تھا وہ آج دفن ہو گیا آگے ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں