خضدار لیویز کی کارروائی ‘بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام دی ‘ سمگلر گرفتار

جمعہ 14 اپریل 2017 23:43

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) خضدار لیویز نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ایک شخص کو گرفتار اور ٹرک تحویل میں لی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ خفیہ اطلاع کے بعد کوئٹہ سے کراچی چرس لے جا نے والے ٹرک کو زاوہ لیویز چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے پکڑ کرمنشیات اسمگلنگ کی کو شش نا کا م بنا دی ہے لیویزرسالدار عبدالقادر باجوئی اورٹیم نے ٹرک کے خفیہ خانوں سے میں 150 کلو گرام چرس بر آمد کرکے عبدالحمید کوگرفتار کر لیا ہے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن جمعہ دادخان مندوخیل بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں