جمعیت علماء اسلام کے 100سالہ یوم تاسیس کے اجتماع نے ثابت کردیا ہے کہ جمعیت پاکستان کا سب سے بڑی جماعت ہے ‘اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت نے یہ ثابت کردیا کہ عوام کس جماعت کے منشور سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر میر یونس عزیز زہری کی بات چیت

جمعہ 14 اپریل 2017 23:43

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سو سالہ یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والا اجتماع یہ ثابت کردیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کا سب سے بڑی جماعت اجتماع ہے اس اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت نے یہ ثابت کردیا کہ عوام کس جماعت کے منشور سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں ‘لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ جب ملک میں عام نتخابات ہوتے ہیں تو جمعیت علماء اسلام کی مینڈیٹ کو روک لیا جاتا ہے اور یہی ماجراپاکستان کے گذشتہ سو سالہ تاریخ میں دینی جماعتوں و جمعیت علماء اسلام سے ہوتی رہی ہے اس عمل کا بنیادی مقصداسلامی نظام کے راستوں کو مسدود کرنا تھا جس نظام کے لئے جمعیت علماء اسلام سیاسی و پارلیمانی جدو جہد کررہا ہے میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ اسلام کے راستہ میں روکاوٹ نے ملک کو دہشت گردی و افرا تفری جیسے مسائل سے دوچار کیا جب کہ ہمارے مقتدر قوتوں ملک و قوم کے خیر خواہی کے بر عکس اسلام کے دشمنوں کو خوش کرنے کے لئے یہ سب کچھ کرت رہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے مقتدر قوتیں یہ کھیل بند کریں بصورت دیگر اس کے خطرناک نتائج بر آمد ہونگیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں