عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ

جمعرات 13 اپریل 2017 17:12

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ خضدار میں گردے کے مریضوں کو ڈائلائسزکی سہولت فراہم کرنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ ڈائلائسز کی مشینری کچھ عرصہ پہلے خضدار پہنچ چکی تھی ۔

تاہم وہ ایک بند کمرے میں پڑے تھے ۔اب انہیں استعمال میں لاکر گردوں کے مریضوں کو خضدار ہسپتال میں ہی ڈائلائسز کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ خضدار سے بڑے شہروں کی مسافت کافی دور ہے جہاں مریضوں کو جانے میں کافی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ انہیں وقت بھی صرف کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

کوشش ہے کہ جو سسٹم ڈائلائسز کے لئے خضدارپہنچ چکا ہے اسے فعال کرکے عوام کو اپنے ہی شہر میں گردوں کے علاج کی سہولت مہیا کئے جائیں۔ اگلے چند روز میں خضدار میں ڈائلائسزکرنے کی سہولت میسر آئیگی اورگردوں کے مریضوں کا علاج ان کے اپنے ہی علاقے میں ہوگا۔ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروائے کار لائیں کوشش کئے جائیں کہ عوام کا علاج مفت اور ہسپتال میں ہو۔ انہیں پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہ پڑے ۔ اور بازار سے ادویات خریدنے کی بجائے انہیں ہسپتال سے مفت ادویات فراہم کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں