ٹرانسپورٹ یونین کے ذمہ داران کا اہم اجلاس 14 اپریل کو طلب

منگل 11 اپریل 2017 23:20

خضدار۔11اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء)کمشنر قلات ڈویژن بمقام خضدار محمد ہاشم غلزئی کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمشنر قلات ڈویژن نے کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والے تمام مسافر کوچوں کے مالکان ،ٹرانسپورٹ یونین کے ذمہ داران کا اہم اجلاس 14 اپریل کو ڈپٹی کمشنر قلات کے دفتر میں طلب کیا ہے اجلاس میں تمام متعلقہ ذمہ داران کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں