حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب جا رہی ہے ،سی پیک منصوبے کے معاشی فوائد میں بلوچستان کو بھی شامل کیا جائے ،سی پیک کی اصل روح سے بلوچستان کے عوام کو مستفید نہیں کروایا گیا تو یہ تاریخی غلطی ہو گی

جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 7 اپریل 2017 23:15

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب جا رہی ہے ،سی پیک منصوبے کے معاشی فوائد میں بلوچستان کو بھی شامل کیا جائے ،سی پیک کی اصل روح سے بلوچستان کے عوام کو مستفید نہیں کروایا گیا تو یہ تاریخی غلطی ہو گی اس حوالے سے یہاں کے عوام کی خدشات دور کئے جائیں جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسلامی اقدار کو سامنے رکھ کر ملکی سلامتی کے لئے جد وجہد کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع خضدار کے دفتر میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالحمید منصوری، ضلع خضدار کے صدر مولانا محمد اسلم گزگی اور دیگر بھی موجود تھے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے بڑی بد قسمتی یہ رہی ہے کہ اقتدار کی گدی پر بیٹھے حکمرانوں نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی کے بجائے زاتی مفادات کو عزیز رکھا ہے اور اسی وجہ سے ملک ہمیشہ مسائل کا شکار ہوا ہے اور آج بھی صورتحال یہی ہے جماعت اسلامی کی قیادت نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ملک میں ترقی کی ایک ایسی بنیاد ڈالی جائے جس کے ثمرات ڈائریکٹ عوام کو ملیں ایک سوال کا جواب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کا مرکز بلوچستان ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے معاشی فوائد میں بلوچستان کے عوام کو بھی شامل کیا جائے اور اس حوالے سے یہاں کے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اگر ایسا نہیں کیا کیا تو یہ سنگین غلطی ہو گی جس کے نقصانات نا قابل تلافی ہونگے اور جماعت اسلامی سی پیک کو کالا باغ ڈیم بننے نہیں دے گی جماعت اسلامی کے مرکزی امیر مولانا سیراج الحق کی اپیل پر خوشحال پاکستان فنڈ ریزنگ میں بلوچستان کے عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں