اچھی اور معیاری کتابیں انسان کی بہتر طور پر رہنمائی کرتی ہیں قومیں علمی ادبی اور تہذیبی ذوق پیدا کرنے کیلئے کتب خانے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں

پرنسپل بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار حاجی محمدعالم جتک کا تقریب سے خطاب

جمعہ 7 اپریل 2017 23:15

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) پرنسپل بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار حاجی محمدعالم جتک نے کہا ہے کہ اچھی اور معیاری کتابیں انسان کی بہتر طور پر رہنمائی کرتی ہیں قومیں علمی ادبی اور تہذیبی ذوق پیدا کرنے کے لئے کتب خانے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے براہوئی اکیڈمی کی جانب سے بی آر سی خضدار کے لائبریری کے لئے کتابیں فراہم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے رجسٹرار بی یوای ٹی خضدار شیر احمد قمبرانی براہوئی اکیڈمی خضدار شاخ کے صدر سلطان احمد شاہوانی محمد عالم براہوئی ذوق براہوئی اور عبدالحکیم ساسولی ودیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ براہوئی اکیڈمی کے عہدیداران سچے تخلیق کار ہیں وہ ادبی صلاحیتوں کے مالک ہیں براہوئی پاکستان کی قومی زبانوں میں سے قدیم ترین زبان ہے براہوئی اکیڈمی کے قیام و عمل نے براہوئی ادب کو نیا ولولہ دیا ہے مقررین نے کہا کہ اچھی اور معیاری کتاب انسان کی بہتر طور پر رہنمائی کرسکتی ہے کتاب ہمیں دنیا بھر کی معلومات سے روشناس کراتی ہے اور یہی دنیا بھر کے نشیب و فراز سے آگاہی فراہم کرتی ہے اس موقع پر براہوئی اکیڈمی خضدار شاخ کے صدر سلطان احمد شاہوانی نے کہا کہ علمی ادبی اور تہذیبی ذوق پیداکرنے کے لئے کتب خانے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں کتابوں کا ذخیرہ علم و دانش کا قیمتی خزانہ ثابت ہوتا ہے کتب خانے کسی قوم کی علمی فضیلت اور فکری بصیرت کے آئینے دار ہوتے ہیں براہوئی اکیڈمی میر غوث بخش بزنجو لائبریری اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجنیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے لئے بھی کتابوں کا تحفہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں