اچھی اور معیاری کتابیں انسان کی بہتر طور پر رہنمائی کرتی ہیں، پرنسپل بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار

جمعہ 7 اپریل 2017 22:45

خضدار۔07اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) پرنسپل بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار حاجی محمدعالم جتک نے کہا ہے کہ اچھی اور معیاری کتابیں انسان کی بہتر طور پر رہنمائی کرتی ہیں، قومو ں میں علمی ادبی اور تہذیبی ذوق پیدا کرنے کیلئے کتب خانے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے براہوئی اکیڈمی کی جانب سے بی آر سی خضدار کے لائبریری کیلئے کتابیں فراہم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب سے رجسٹرار بی یوای ٹی خضدار شیر احمد قمبرانی، براہوئی اکیڈمی خضدار شاخ کے صدر سلطان احمد شاہوانی، محمد عالم براہوئی ،ذوق براہوئی اور عبدالحکیم ساسولی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ براہوئی اکیڈمی کے عہدیداران تخلیق کار ہیں وہ ادبی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

براہوئی پاکستان کی قومی زبانوں میں سے قدیم ترین زبان ہے۔ براہوئی اکیڈمی کے قیام و عمل نے براہوئی ادب کو نیا ولولہ دیا ہے۔

مقررین نے کہا کہ اچھی اور معیاری کتاب انسان کی بہتر طور پر رہنمائی کرسکتی ہے۔ کتاب ہمیں دنیا بھر کی معلومات سے روشناس کراتی ہے اور یہی دنیا بھر کے نشیب و فراز سے آگاہی فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر براہوئی اکیڈمی خضدار شاخ کے صدر سلطان احمد شاہوانی نے کہا کہ علمی ادبی اور تہذیبی ذوق پیداکرنے کیلئے کتب خانے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ کتابوں کا ذخیرہ علم و دانش کا قیمتی خزانہ ثابت ہوتا ہے۔ کتب خانے کسی قوم کی علمی فضیلت اور فکری بصیرت کے آئینے دار ہوتے ہیں۔ براہوئی اکیڈمی، میر غوث بخش بزنجو لائبریری اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے لئے بھی کتابوں کا تحفہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں