بی این پی عوامی کا خضدار میونسپل کارپوریشن میں چیف آفیسر کی پوسٹ پر تعینات افسر کو فوری طورپر ہٹا نے کا مطالبہ

پیر 3 اپریل 2017 16:34

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء)بلوچستا ن نیشنل پارٹی عوامی کے جنرل سیکرٹری محمد نواز گزگی سعد اللہ گزگی اور دیگر زونل عدیداروںنے بیان میں خضدار میونسپل کارپوریشن میں چیف آفیسر کی پوست پر تعینات آفسر کو فوری طورپر ہٹا نے کا مطالبہ کیا ہے انہوںنے کہاکہ بلوچستان رورل ڈیویلپمنٹ اکیڈمی میں انسٹریکٹر کی پوسٹنگ سپریم کورٹ کے تحت ختم کردی گئی مگر خضدار میں ایکس کیڈر کے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار کشیئر تاحال ان پوسٹوں پر غیر قانونی طریقہ سے قبضہ کئے ہوئے ہیں بیان میں چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر بد عنوانی اور کرپشن میں ملوث ایکس کیڈر کے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو فوری طورپر تبدیل کیاجائے اور چار سالہ لوٹ مار کی تحقیقات کرائی جائے اور حکومتی احکامات اور سپریم کورت کے آرڈر کے مطابق خضدار میونسپل کارپوریشن میں قانون کے مطابق محکمہ کا چیف آفیسر تعینات کیاجائے تاکہ مسائل حل ہوسکیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں