سو سالہ تقریب پر پشاور میں منعقد ہونے والا اجتماع امت مسلمہ کی وحدت کی علامت،ملک میں اسلامی نظام کی طرف ایک مضبوط قدم ہوگی ، ضلع خضدار سے پانچ سو گا ڑیاں کا قافلہ 4 اپریل کو پشاور کے لئے روانہ ہو گا ،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر و ضلع خضدار کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین کا بیان

جمعہ 31 مارچ 2017 19:01

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر و ضلع خضدار کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سو سالہ تقریب کے موقع پر پشاور میں منعقد ہونے والا اجتماع امت مسلمہ کی وحدت کی علامت ملک میں اسلامی نظام کے طرف ایک مضبوط قدم ہوگی اس اجتماع میں دنیا بھر کے مسلم رہنما اسلامی تنظیموں کے سر براہان شرکت کرکے دنیا کو پیغام دیں گے کہ مسلمان جہاں کے ہوں جہاں ہو وہ اسلام کے آفاقی نظام و رشتہ کی وجہ سے ایک روح اور مختلف جسموں کی مانند ہیں،مسلمانوں کو موجودہ تباہیوں سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے فروعی اختلافات کو ختم کرکے اجتماعیت کا ثبوت دیں ،مشرق کی صورت حال انتہائی تکلیف دہ ہے وہاںایک اللہ ایک دین کے ماننے والے ایک دوسرے کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں، مشرق وسطی میں مسلمان امریکی ایجنڈے کے بھینٹ چڑ رہے ہیں مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کے وہ بزدلی خوف وطمع کی خول سے نکل کر کفری سازشوں کا توڑ کریں۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر و ضلع خضدار کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس عمومی کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبد الخالق موسیانی ، جمعیت علماء اسلام کے راہنمامولانا محمد اسحاق شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے پریس سیکرٹری مولانا بشیر احمد عثمانی ، و دیگر نے خطاب کیا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے تحصیل جماعتوں کے عہدہ داران مجلس عاملہ و شوری ٰ کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں تما م ذیلی جماعتوں نے عالمی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے اپنے تیاریوں کا تفصیل پیش کیا اجلاس میں مجو عی طور رپورٹ سامنے آیا کہ ضلع خضدار سے پانچ سو گا ڑیاں کا قافلہ 4 اپریل کو پشاور کے لئے روانہ ہوگی اجلاس میں بتا یا گیا کہ مزید گاڑیوں کی بکنگ جاری ہے جبکہ اجلاس میں تین ہزار کے قریب افراد کی ابتک تیاری کا رپورٹ پیش ہو ا جبکہ پشاور کے کانفرنس کے لئے رضا کاروں کا سینکڑوں افراد پر مشتمل قافلہ 2 اپریل سہ پہر 2بجے پشاور روانہ ہوگا جمعیت علماء اسلام کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین و اجلاس کے دیگر ممبران نے کانفرنس کے لئے ہونے والے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قمر الدین نے کہا کہ عالمی اجتماع کا مقصد جمعیت علماء اسلام کے سوسالہ جدو جہد پر اللہ رب العالمین کا شکر ادا کرنا ہے کہ اللہ تعالی ٰ اپنے دین کے بقاء اپنے پیغمبر ﷺکے سنتوں کی اشاعت کے لئے ہمارے اکابرین کے اور ہماری خدمات کو قبول کیا جمعیت علماء اسلام کے اکابرین اپنی تاریخ میں بڑے سامراجو ں سے ٹکرائیں ان بوریا نشینوں نے شاہی تاجوں کو اچھالا ان کے غرور کو خا ک میں ملادیا پاکستان کے قیام کے بعد جمعیت علماء اسلام کے اکارین نے اللہ دین کی اشاعت کے لئے پارلیمانی نظام کا حصہ بنتے ہوئے اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے جس طرح کا جدو جہد کیا اس کی ایک مستقل تاریخ ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ اس ملک کے مسائل کا حل ہے پشاور میں منعقد ہونے والا اجتماع اسلامی نظام کے نفاذ کی جانب ایک مضبوط قدم ہوگی پاکستان لاکھوں با شندہ گان اسلامی نظام کا باقاعدہ مطالبہ پیش کریں گے اب اس مطالبہ سے انکار ہمارے حکمرانوں و مقتدر قوتوں کے بس میں نہیں ہوگی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں