خضدار ، اراضی کی ملکیت پر بھائیوں میں جھگڑا ، بیچ بچائو کراتے ہوئے گولی لگنے سے بھابھی جاں بحق

بدھ 29 مارچ 2017 21:00

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) خضدار میں اراضی کی ملکیت پر دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ، بیچ بچائو کرتے ہوئے گولی لگنے سے بھابھی جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرخضدار جمعہ داد مندوخیل کے مطابق بدھ کے روز سب تحصیل باغبانہ باجوئی میں زمین کے تنازعے دوبھائیوںمیں جھگڑا ہوا۔ نوبت فائرنگ تک جاپہنچی اس دوران ایک بھائی نورالدین کی جانب سے فائر کی گئی بیچ بچائو کے لئے آئی ہوئی ان کی بھابھی مسماة فاطمہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی ۔ واقع سے متعلق باغبانہ لیویز فورس مذید کاروائی کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں