خضدار: یوم پاکستان کی مختلف مقامات پر تقریبات منعقد ، شہریوں نے قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم پاکستان منایا

جمعرات 23 مارچ 2017 22:48

خضدار۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) 23مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں خضدار میںمختلف مقامات پر تقریبات منعقد ہوئیں۔ شہریوں نے قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم پاکستان منایا۔ اس حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کی۔ اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی ،ڈپٹی انسپکٹر پولیس قلات رینج خضدار منظور احسان ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ ، حاجی محمد عالم جتک ،ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژنل ذاکر ناصر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار شبیر احمد بادینی ،ڈاکٹر خدا ئے رحیم ،میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ،میر عبدالرحمان کرد ،جاوید سوز،عزیز محمد عمرانی ، میرسعید احمد زرکزئی سمیت مختلف سیاسی سماجی شخصیات سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایک ریلی کمشنر کمپیلکس سے نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء شہر کی اہم شاہراؤں سے ہوتے ہوئے قومی شاہراہ پہنچی۔ جہاں پر ریلی اختتام پذیر ہوئی ، یوم پاکستان کے حوالے سے گور نمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔یوم پاکستان کے موضوع پر طلبا و طالبات نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔ طلبا طالبات نے ملی نغے ،قومی گیت اور ٹیبلو پیش کئے ۔

تقریب کے مہمان خاص ضلعی وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ تھے جبکہ مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد حنیف سمیت سکولوں کے اساتذہ کرام طلبا و طالبات نے بڑی تعد میں شرکت کی ۔تقریب سے عبدالحمید ایڈوکیٹ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار محمد حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں تجدید عہد کا درس دیتا ہے ۔ دریں اثناء تحصیل وڈھ میں بھی فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس 132ونگ کی طرف سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔

اس تقریب میںایف سی اسکول، سردار منیر جان مینگل پبلک ہائی اسکول ،ہائی سکول وڈھ ،ہائی اسکول کے طلبا وطالبات نے شرکت کی ۔اس یوم کی مناسبت سے تقریب میں ملی نغمے اور ٹیبلو، بلوچی رقص بھی پیش کیا گیا۔سردار منیر مینگل پبلک اسکول کے ہندو برادری کے اسٹوڈنٹس نے بلوچی رقص پیش کیا۔ تقریب میں ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل فضل رسول،سردار نعمت بزنجو، اسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی، چیئر مین میر امام بخش مینگل معتبرین،میر الحاج نزیر مینگل ،حاجی محمد رحیم مینگل، میر عبداللہ مینگل، میر غازی خان مینگل میر،محمد حسن مینگل،میر حاجی عنایت اللہ مینگل ،میر گل خان نصیر، سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں