خضدار، یوم پاکستان کے سلسلے میں مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 21:22

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) 23مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں خضدار میںمختلف مقامات پر تقریبات منعقد ہوئیں شہریوں نے قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم پاکستان منایا اس حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوا صوبائی وزیر ذراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کی اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی ،ڈپٹی انسپکٹر پولیس قلات رینج خضدار منظور احسان ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ ، حاجی محمد عالم جتک ،ایڈیشنل کمشنر قلات ڈیویژنل ذاکر ناصر ،ایدیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار شبیر احمد بادینی ،ڈاکٹر خدا ء رحیم میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ،میر عبدالرحمان کرد ،جاوید سوز،عزیز محمد عمرانی ، میرسعید احمد زرکزئی سمیت مختلف سیاسی سماجی شخصیات ا سمیت ایف کے اعلی حکام بھی موجود تھے بعد ازاں ایک ریلی کمشنر کمپلیکس سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء شہر کی اہم شاہراہوں سے ہوتے ہوئے قومی شاہراہ پہنچے جہاں پر ریلی اختتام پزیر ہوئی ، ہیوم پاکستان کے حوالے سے گور نمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا یوم پاکستان کے موضوع پر طلبا و طالبات نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا طلبا طالبات نے ملی نغے ،قومی گیت اور ٹیبلو پیش کیئے تقریب کے مہمان خاص ضلعی وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ تھے جبکہ مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد حنیف سمیت سکولوں کے اساتذہ کرام طلبا و طالبات نے بڑی تعد میں شرکت کی تقریب سے عبدالحمید ایڈوکیٹ ا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار محمد حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں تجدید عہد کا درس دیتا ہے وہ درس ہے حب الوطنی اور سرزمین سے محبت کا یہ ملک ہمیں کسی نے تحفے میں نہیں دی بلکہ ہزاروں قیمیتی جانوں کی نذرانہ دینے کے بعد نصیب ہوا انہوں نے بچوں کو مخاطب کرت ہوئے کہا کہ آپ کی حب الوطنی علم دوستی اور حصول علم ہونا چایئے جب تک ہم علم کے حصول کو اپنا نصب العین نہیں بنائیگے اس وقت تک ہم ترقی نہیں کرسکتے بعد ازاں انہوں نے نمایاں کامیابی ھاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کو انعامات تقسیم کیئے تقریب کے آرگنائزر محمد یعقوب باجوئی اور اسٹیج سیکریٹری کے فرائض شوکت بلوچ تھیبب شاہوانی تھے یوم پاکستان کے سلسلے میں فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس کی جانب سے انجنیئرنگ یونیورسٹی خضدار میں یوتھ فورم کا انعقاد کیا جس سے ملک کے نامور اسکالرز قاسم علی شاہ اور میر محمد علی خان نے طلبا کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دوران تعلیم طالب علم کا مٴْصد حصول علم ہوتا ہے لیکن علم کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ حصول علم صرف ڈگری تک ہو اصل علم تو وہ ہے جو معیاری تعلیم ہو جو عملی زندگی میں کام آئے یہ اس وقت ممکن ہے جب انتھک محنت ہو میر محمد خان نے کہا کہ بلوچستان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں بلوچستان سی پیک کا گیٹ وے ہے آئندہ چند سالوں میں بلوچستان کی اہمیت دنیا کے سامنے آجائے گی بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے خوشحالی آئے گی اور صوبہ ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو حصول علم پر خصوصی توجہ دینی ہوگی تقریب میں برگیڈیئر راحت صدیق سیکتر کمانڈر،بیگم سیکٹر کمانڈر بر گیڈیئر راحت صدیق ،کمانڈنٹ قلات اسکائئوٹس کرنل رضوان افضل ملک ،سمیت اعلی سول و فوجی حکام ،معتبرین شہر نے شرکت کی دریں اثناء تحصیل وڈھ میں بھی فرنٹیئر کور قلات اسکئائوٹس 132ونگ کی طرف سے ایک پرگرام منعقد کیا گیا اس تقریب میںایف سی اسکول، سردار منیر جان مینگل پبلک ہائی اسکول ،ہائی سکول وڈھ ،ہائی اسکول کاکاہیر کے طلباء وطالبات نے شرکت کی یوم کے مناسبت سے تقریب کی ملی نغمہ اور ٹیبلو بلوچی رقص کی پیش کیا سردار منیر مینگل پبلک اسکول کے ہندو برادری کے اسٹوڈنٹس نے بلوچی رقص پیش کی تقریب میں ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل فضل رسول،سردار نعمت بزنجو، اسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی، چیئر مین میر امام بخش مینگل معتبرین،میر الحاج نزیر مینگل ،حاجی محمد رحیم مینگل، میر عبداللہ مینگل، میر غازی خان مینگل میر،محمد حسن مینگل،میر حاجی عنایت اللہ مینگل ،میر گل خان نصیر، سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں