خضدار میں تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے لیکن کتب کی فراہمی ایک ماہ گزرنے بعد ممکن نہیں ہو سکی ‘خضدار میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سٹی آرگنائزر سید سمیع اللہ شاہ کا بیان

بدھ 22 مارچ 2017 22:36

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سٹی آرگنائزر سید سمیع اللہ شاہ نے کہا ہے کہ خضدار میں تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے لیکن کتب کی فراہمی ایک ماہ گزرنے بعد ممکن نہیں ہو سکی خضدار میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

موجود ہ حالات کا تقاضا ہے کہ تعلیم کو عام کرکے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جاسکے ہمارا مقصد تعلیم کو عام کرنا اور ضلع بھر میں ناخواندگی کا خاتمہ کرنا ہے ۔

تاکہ پورے جھالاوان کی نئی نسل لکھا پڑھا اور تعلیم یافتہ ہو ۔ خضدار ، زہری ،وڈھ فیروزآباد ،نال ودیگر علاقوں میں درسی کتب کی فراہمی کی جائے ۔میں اپنے پیغام میں خضدار کی تمام سیاسی جماعتوں اور تمام طبقات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں اور تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہماری نسل نو تعلیم کی زیور سے آراستہ ہو اور پورے ضلع سے ناخواندگی کا خاتمہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں