وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحصیل مولہ کی خوشحالی میں اضافہ کر کے عوام کا دل جیت لیا ہے،میر طریل جتک رہنماء (ن) لیگ

بدھ 22 مارچ 2017 18:12

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) تحصیل مولہ کے رہنماء میر طریل جتک ، پریس سیکریٹری اللہ بخش جتک نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تحصیل مولہ کی خوشحالی میں اضافہ کرنے میں اہم کردارادا کرکے عوام کا دل جیت لیا ہے ۔ تحصیل مولہ میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے عوامی مسائل حل کیئے جارہے ہیں ۔

ڈیمز کی تعمیر ، صحت، تعلیم ، شمسی توانائی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کرنے سے عوام کا اعتماد بحال ہورہاہے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے خضدار پریس کلب آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میر طریل جتک نے کہاکہ تحصیل مولہ میں وزیراعلیٰ بلوچستا ن نواب ثناء اللہ خان زہری نے مختصر مد ت میں جس بڑے پیمانے پر منصوبے تشکیل دیکر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کی ہے اس کی نظیر ہی نہیں ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

تحصیل مولہ جیسے دور افتادہ علاقے میں عوام کے مسائل حل کرنے پر وہاں کے عوام وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا بے حد مشکور ہیں ۔ تحصیل مولہ کے لئے حالیہ دنوں میں کروڑ روپے ریلیز ہوچکے ہیں ،جن میں مراکز صحت، تعلیم کے مراکز ، ملازمتوں کی فراہمی و دیگر منصوبوں کی تشکیل سے عوام بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ تحصیل مولہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ثابت ہوچکا ہے اور عوام کی بڑی تعداد پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیںاور انشاء اللہ مذید بھی کروڑ روپے کی اسکیمات تشکیل دیئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں