ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد کا خضدار میں قائم ہونیوالے کنٹرول روم کا دورہ ، عمارت اور انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 21 مارچ 2017 21:59

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد چیف آفیسر خضدار عبدالقیوم عمرانی کا خضدار میں نئے قائم ہونے والے کنٹرول روم کا دورہ ، عمارت اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی شاہراہ سے متصل خضدا ر میں پہلی بار کنٹرول روم قائم کیا جارہاہے جس میں لیویز ایف سی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار تعینات ہونگے ۔

یہاں کمیونیکیشن سسٹم بھی نصب کیا جارہاہے اور شہری کسی بھی وقت رابطہ قائم کرسکتے ہیں اورامن وامان کے قیام و مشکوک افراد پر نظر رکھنے کیلئے کنٹرول روم ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی اس مواصلاتی رابطہ سسٹم سے ہنگامی صورتحال سے بھی نمٹا جاسکے گا ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ بلوچستان میں خضدار پہلا ڈسٹرکٹ ہے جہاں کنٹرول روم قائم کیا جارہاہے امن وامان کے قیام میں کافی حد تک مدد ملیگی جب کہ کنٹرول روم ہی کے ساتھ فائر بریگیڈ گاڑیاں اور عملہ کو بھی اسی کنٹرول روم بلڈنگ میں قومی شاہراہ کے قریب منتقل کیا جارہاہے جس سے نہ صرف کسی آتشزدگی سانحہ اور حادثہ کے جائے وقوع پر پہنچ سکیں گے ماضی طرح شہر کی ٹریفک کے ان کے سامنے رکاوٹ نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ خضدار میں کنٹرول روم کا اضافہ اس شہر کے باسیوں کے لئے ایک اہم اضافہ ہے ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز اداروں کے اس اقدام سے امن وامان کے قیام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں بے حد آسانی ہوگی کنٹرول روم کو ایسا بنایا گیا ہے کہ جس میں قانون نافذ اداکرنے والے ادارے ایک مربوط نظام کے تحت امن وامان کے قیام کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

جدید مواصلاتی اور رابطہ کا نظام بھی اس کنٹرول روم میں موجود ہوگا اور شہری و قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافر کسی بھی مشکل صورتحال کے موقع پر کنٹرول روم پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔خوشی اس بات کی ہے کہ ضلع خضدار میں کنٹرول روم قائم کیا جارہاہے ایسا نظام کسی اور شہر میں قائم نہیں ہے تاہم خضدار میں کنٹرول روم کا اضافہ ہورہاہے شہر میں عوام اور انتظامیہ کے مابین بہتر اندازمیں رابطہ ہوسکے گا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں