امن وامان ، تعلیم اورصحت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ

پیر 20 مارچ 2017 13:57

خضدار۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، امن وامان سمیت تعلیم ،صحت اولین ترجیحات میں شامل ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے سب تحصیل زہری کے دوردراز علاقہ گاج کولچی میں عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار ،تحصیلدار حبیب گچکی ،چیئرمین میر نذیر احمد شیخ ،میر سکندر شیخ ،میر شبیر شیخ ودیگر بھی موجود تھے ۔کھلی کچہری سے عوام نے تعلیم اور صحت کے مسائل سے ڈپٹی کمشنر خضدار کو اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کودرپیش مسائل کا حل ہماری بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہیں ،گاج وکولاچی کی لیے جلد میڈیکل کیمپ لگوانے اور نادرا کی ٹیم روانہ کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ فوری طور پر عوام کے لوکل سرٹیفیکٹ کے فارم جمع کرائیں۔انہوں نے ہسپتال اور سکول کی عمارتوں کے لیے فوری طور پر اعلیٰ سطح پر بات کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں