خضدار کے تحصیل نال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

پیر 20 مارچ 2017 13:55

خضدار۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء)خضدار کے تحصیل نال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے تحصیل نال میں پیر کی صبح 10بج کر 36منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گی، جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار کے قریب واقع تھا تاہم اطلاعات کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں