خضدار میں 23مارچ کے سلسلے میں رکشہ ٹرانسپورٹس کی جانب سے ایک ریلی

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) خضدار میں 23مارچ کے سلسلے میں رکشہ ٹرانسپورٹس کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی ۔جس کی قیادت رکشہ یونین خضدار کے صدر عبدالغفار زہری کررہے تھے ۔ریلی میں خضدار سے تعلق رکھنے والے رکشوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

تمام رکشوں پر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے پورے شہر میں چکر لگائے اس وقت پاکستان کے نعرے بھی لگا رہے تھے ۔ رکشہ یونین کے صدر عبدالغفار زہری نائب صدر شاہد ملازئی نے کہاکہ رکشہ ریلی کا مقصد یوم پاکستان سے قبل شہریوں میں بیداری پیدا کرنا ہے اور اس ریلی کا مقصد پاکستان سے اظہار محبت ہے ۔ ریلی کے شرکاء چمروک بازار چاندنی چوک اور دیگر مقامات پر چکر بھی لگائے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں