تحصیل باغبانہ میں ناانصافیوں ، بد عنوانیوں کے خلاف ایک احتجاجی ریلی باغبانہ سے خضدار سٹی تک نکالی جائیگی ،میر سیف اللہ زہری

اتوار 19 مارچ 2017 18:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء)خضدار تحصیل باغبانہ گھوڑی سنگ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں میر عبدالحمید زہری میر سیف اللہ زہری نے کہاہے کہ تحصیل باغبانہ میں ناانصافیوں ، بد عنوانیوں کے خلاف ایک احتجاجی ریلی باغبانہ سے خضدار سٹی تک نکالی جائیگی ۔ اور مظاہرہ کیا جائیگا ۔ خضدار باغبانہ کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری بڑے پیمانے پر منصوبے دے رہے ہیں لیکن یہاں پر برآجمان فرد واحد ایک استحصالی شخص ان تمام اسکیمات پر قابض ہے ۔

تحصیل باغبانہ میں ایک روڈ کو چھ کلومیٹر بنا تھا لیکن وہ سڑک بھی کرپشن کی نظر ہوگئی اور چھ کلومیٹر کے بجائے اسے تین کلومیٹر تک محدود کردیا گیا ۔ واٹرسپلائی اسکیم کو جس جگہ لگنا تھی اسے بھی منظور نظر افراد کو دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

جب کہ روزگار کے مواقع میں بھی غریب بے روزگار افراد کو نظرانداز کردیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے پہلے بھی پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہروں کے ذریعے مذکورہ استحصالی شخص کے حوالے سے اپنی قیادت کوآگاہ کیا تھا لیکن ہماری بات کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور بدستور مذکورہ شخص ہمارا استحصال کررہاہے اور اسکیمات کو منصفانہ طریقے سے پورے علاقے کو دینے کی بجائے اپنے ہی عزیز و اقارب کو دے رہا ہے اب مجبور ہو کر ہم نے احتجاج کی راہ اپنائی ہے اور اب پہلے مرحلے میں ہم اگلے چند روز میں باغبانہ سے خضدار سٹی تک احتجاجی ریلی نکال کر شدید احتجاج کریں گے ۔

اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک مذکورہ استحصالی شخص کی بدعنوانیوں اور ناانصافیوں کا نوٹس نہیں لیا جاتا ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں