عوامی موقف کی تائید اور ان کے حقو ق کے لئے ڈٹ کرمقابلہ کرتے رہیں ، سیکرٹری جنرل جے یو آئی

جے یوآئی ملک کی سب سے کامیاب اور قدیم پارٹی بننے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے،مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی

اتوار 19 مارچ 2017 18:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) جمعیت علمائے اسلام نظام آباد کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی مفتی محمد اقبال شاہوانی مولانا عبدالحکیم عمرانی عبدالجلیل زہری عبدالمجید شاہوانی حافظ عبدالرزاق ساسولی ودیگر نے کہاہے کہ جے یوآئی ملک کی سب سے کامیاب اور قدیم پارٹی بننے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے ۔

اگلے ماہ پشاور میں جے یوآئی اپنی سو سالہ تاریخ مکمل ہونے پر تین روزہ صدسالہ کانفرنس منعقد کررہی ہے یہ کانفرنس ملک کی تاریخ کا سب سے بڑی کانفرنس ہوگی جس میں پاکستان سمیت دنیاء بھر سے فرزندان اسلام شرکت کریگی ۔ جمعیت علمائے اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے تاہم ہماری قیادت کی بصیرت اور دانشمندانہ سیاست نے قوم کی رہنمائی جس انداز میں کی ہے وہ کسی اور جماعت سے نہیں ہوسکی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ سیاسی جدوجہد چاہے قوم پرستی کی صورت میں ہویا حقوق اور وسائل ،آئین کے حوالے سے ہو جمعیت نے تمام قومیتوں کی یکساں طریقے سے ترجمانی کی ہے اور عوامی موقف کی نہ صرف تائید کی ہے بلکہ ان کے حقو ق کے لئے ڈٹ کرمقابلہ بھی کرتی رہی ہے ۔جے یوآئی مصالحت سے بالا تر ہو کرہرمسئلے کی تہہ تک جاکر ہر فورم پر جدوجہد میں شامل ہوئی ہے ۔ دیگر صوبوں کی طرح جے یوآئی بلوچستان میں بھی ایک واضح اکثریت ہے اور آنے والے الیکشن میں بھی جمعیت علمائے اسلام ایک قوت بن کر ابھرے گی ۔

انہوںنے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام وہ واحد جماعت ہے جس کی تاریخ ایک سو سال پرمشتمل ہے ۔ جے یوآئی ایک سو سال کی تاریخ و مدت پوری ہونے پر اگلے ماہ اپریل میں تین روز ہ عظیم الشان کانفرنس پشاور میں منعقد کررہی ہے ۔ جس میں 40لاکھ فرزندان اسلام شرکت کرینگے ۔ اس کانفرنس میں بیرونی ممالک کے 50مندوبین شرکت شرکررہے ہیں ۔جمعیت علمائے اسلام نے اس کانفرنس کے لئے بھر پور تیاریاں کررکھی ہیں اور یہ کانفرنس نہ صرف جمعیت علمائے اسلام کی دینی علمی و سیاسی خدمات پر روشنی ڈالیگی بلکہ یہ تین روزہ کانفرنس اسلامی اقدار، تہذیب و تمدن اور قرآن وحدیث کی راہ ہموار کرنے میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔ ہمار اکابرین و کارکنان کانفرنس میں شرکت کے لئے بھر پور تیاریوں میں مصروف عمل ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں